وزارت دفاع

ایس یو۔30 ایم کے آئی جنگی طیارےسے برہموس میزائل کی کامیاب فائرنگ

Posted On: 22 MAY 2019 4:54PM by PIB Delhi

نئی دہلی،22/ مئی۔بھارتیہ فضائیہ (آئی ایف) نے آج  اپنے صف اول کے ایس یو۔30 کے ایم آئی جنگی طیارے سے برہموس میزائل کو کامیابی سے داغا۔ جنگی طیارے سے چھوڑے گئے میزائل زمین پر اپنے ہدف کو براہ راست تباہ کرنے سے قبل اپنے مطلوبہ راستہ سے بلا کسی رکاوٹ سے گزری۔

فضا سے داغی گئی برہموس میزائل 300 کلو میٹر دور فضا سے زمین پر حملہ کرنے والی 2.5 ٹن وزنی کروز میزائل ہے۔ میزائل اے پی  ایل کے کے ذریعہ ڈیزائن اور تیار کردہ ہے۔آئی اے ایف دنیا کی پہلی فضائیہ بن گئی ہے۔جس میں 22 نومبر 2017 کو سمندر میں اپنے ہدف پر اس زمرے کی میزائل سے2.8 میک سطح سے کامیابی کے ساتھ فضا میں داغا تھا۔آج اس میزائل کو دوسری بار کامیابی کے ساتھ داغا گیا ہے۔ اس میزائل کو جنگی طیارے پر نصب کرنے کا عمل کافی پیچیدہ ہے۔ اس  کے لئے طیارے میں میکینکل، الیکٹریکل اور سافٹ ویئر تبدیلیاں کی گئی ہے۔آئی اے ایف اپنے قیام کے بعد سے ہی اس قسم کی سرگرمیوں میں مصروف رہا ہے۔ ہندوستان ایرو ناٹکس لمیٹیڈ(ایچ اے ایل) نے جہاں طیارے میں میکنیکل اور الیکٹریکل تبدیلیاں کیں وہیں بھارتیہ فضائیہ کے انجینئروں نے طیارے کا سافٹ ویئر تیار کیا ہے۔ آئی اے ایف، ڈی آر ڈی او، بی اے پی ایل اور ایچ اے ایل کی مخصوص اور منظم کوششوں نے ایسے پیچیدہ ارتبات کی ملک کی صلاحیت ثابت ہوئی ہے۔

علاقےکی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے دستیاب کثیرتعداد میں نگرانی کرنے والے بحری جہازوں کے موجودگی کو یقین بنا کر بھارتیہ بحریہ  کی مدد سے ایسی کامیاب فائرنگ ہوسکی ہے۔

 برہموس میزائل ہر موسم میں دن یا رات میں اچوک نشانہ کے ساتھ سمندر یا خشکی پر کسی بھی ہدف کو کافی دور سے حملہ کرنے کی صلاحیت مہیا کرتی ہے۔میزائل کی صلاحیت جنگی طیارہ ایس یو ۔30ایم کے آئی کی انہتائی شاندار  کارگردگی کے ساتھ مل کر آئی اے ایف کو مطلوبہ دفاعی طاقت فراہم کرتی ہے۔

*********

U – 2174


(Release ID: 1572389) Visitor Counter : 190