بھارتی چناؤ کمیشن

گجرات میں ریاستی اسمبلی کی خالی نشست کے لئے ضمنی چناو کا جدول

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 15 MAR 2019 10:51AM by PIB Delhi

نئی دہلی ،15مارچ : بھارت کے انتخابی کمیشن نے گجرات میں ریاستی اسمبلی  میں   خالی نشست  پر ضمنی  انتخاب کرانے کا اعلان  کیاہے ۔

نمبرشمار

ریاست

ریاستی اسمبلی کے حلقہ انتخاب کا نمبر اورنام

1

گجرات

77۔ جام نگر، دیہی اسمبلی حلقہ انتخاب

 

         

 

 

 

 

 

 

مقامی تیوہاروں  ، انتخابی فہرستوں ، موسمیاتی حالات جیسے مختلف  حقائق  کو پیش نظررکھتے ہوئے   انتخابی کمیشن نے درج ذیل پروگرام کے تحت  خالی نشست کو پرکرنے کے لئے انتخاب کرانے کا فیصلہ کیاہے:

انتخابی عمل

جدول

گزٹ نوٹی فیکیشن جاری کرنے کی تاریخ 

28.03.2019(جمعرات )

نامزدگی  داخل کرنے کی آخری تاریخ

04.04.2019(جمعرات)

 کاغذات نامزدگی کی جانچ کئے جانے کی تاریخ

05.04.2019( جمعہ )

امیدواری   سے دست بردارہونے کی  آخری  تاریخ

08.04.2019( پیر)

انتخاب کی تاریخ

23.04.2019(منگل )

ووٹوں کی گنتی کئے جانے کی تاریخ 

23.05.2019( جمعرات )

پیر27مئی ،2019سے قبل انتخاب کا عمل مکمل کرلیاجائیگا

27.05.201( پیر)

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

فہرست رائے دہندگان

          مذکورہ بالا اسمبلی حلقے کی فہرست رائے دہندگان کو حتمی شکل دیکر یکم جنوری ، 2019 کو شائع کردیاگیاہے ۔

الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں ( ای وی ایم ) اور وی وی پی اے ٹی مشینیں

          کمیشن نے اس ضمنی چناو کے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی مشینیں استعمال کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔اس کے لئے معقول تعداد میں ای وی ایم اوروی وی پے اٹی مشینیں دستیاب ہیں  اورچناؤ کو ان مشینوں کی مدد سے خیروخوبی کے ساتھ مکمل کرنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے گئے ہیں ۔

رائے دہندہ کی شناخت

          کمیشن نے سابقہ طریقوں سے مطابقت رکھتے ہوئے فیصلہ کیاہے کہ مذکورہ بالاضمنی چناؤ کے لئے بھی ووٹ دیتے وقت رائے دہندہ کی شناخت لازمی ہوگی ۔ تاہم یہ خیال کرتے ہوئے کوئی بھی ووٹراپنے حق رائے دہندگی سے محروم نہ رہ جائے ، اگران کا نام فہرست رائے دہندگان میں شامل ہے تو اسے اپنی شناخت کی تصدیق کے لئے اضافی دستاویزات پیش کرنے کے بارے میں الگ سے ہدایات جاری کی جائیں گی ۔

مثالی ضابطہ اخلاق

          مذکورہ بالا اسمبلی حلقے کے ضمنی چناو کے تعلق سے مثالی ضابطہ اخلاق کا نفاذ فوری طورسے کیاجاچکاہے ۔ جس میں کمیشن کی ہدایت نمبر 437/6/آئی این ایس ٹی  2016 ۔ سی سی ایس ، مورخہ ،29جون ، 2017 کی رو سے جزوی ترمیم کی جاسکے گی ، مثالی ضابطہ اخلاق کا نفاذ سبھی امیدواروں ، سبھی سیاسی پارٹیوں اورمتعلقہ ریاستی سرکاروں پرہوگا۔ اس کے ساتھ ہی مثالی ضابطہ اخلاق کا نفاذ متعلقہ ریاست کے ضلع کے تعلق سے مرکزی سرکارپربھی ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-1585

 


(ریلیز آئی ڈی: 1568881) وزیٹر کاؤنٹر : 89