کابینہ

 کینسر تحقیق  پہل قدمیوں  کے موضوع  پر بھارت – برطانیہ  مفاہمتی  عرضداشت  کو کابینہ  کی منظوری

Posted On: 07 MAR 2019 2:42PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،07 مارچ  / مرکزی کابینہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت اور برطانیہ کے مابین  کینسر تحقیقی پہل قدمیوں کے موضوع پر   طے پانے والی مفاہمتی عرضداشت کو اپنی منظوری دے دی ہے ۔  واضح رہے کہ اس  مفاہمتی عرضداشت پر 14 نومبر ، 2018 ء کو دستخط عمل میں آئے تھے ۔

تفصیلات :

          بھارت – برطانیہ  کینسر تحقیق پہل قدمی کے تحت  ایسے  تحقیقی  چیلنجوں  یا چنوتیوں کے پورے ایک سلسلے  کی شناخت کی جائے گی  ، جو   کینسر کے علاج  کی استطاعت ، تدارک  اور کینسر کے مریض  کی نگہداشت سے متعلق ہیں ۔ اس کے تحت   سرکردہ بھارتی اور برطانوی ماہرین  کو یکجا  ہونے کا موقع فراہم کیا جائے گا ۔ یہ وہ ماہرین ہوں گے ، جن کا تعلق شفاخانہ جاتی تحقیقات ، آبادی سے متعلق تحقیقات ، نئی ٹیکنا لوجیوں اور طبیعاتی سائنسز  کے شعبوں سے ہے ۔  یہ پہل قدمی  نئے تحقیقی اتحاد کو  پروان چڑھانے کے لئے سرمایہ فراہم کرے گی اور   کینسر کے نتائج  سے نمٹنے کے لئے خاطر خواہ پیش رفت کے سلسلے میں با اثر تحقیق  کا  فریضہ انجام دے گی ۔ 

سرمایہ فراہمی کا طرز :

          پانچ برسوں میں اس پہل قدمی کے لئے درکار مجموعی تحقیقی سرمایہ کاری 10 ملین   برطانوی پاؤنڈ ( مجموعی طور پر 90 کروڑ روپئے ) کے بقدر ہو گی ۔ اس طرح کی فنڈنگ کے لئے سی آر یو کے کا حصص  5 ملین برطانوی پاؤنڈ ( 45 کروڑ روپئے ) کے بقدر کا ہو گا ۔  ڈی بی ٹی اپنی جانب سے اس طرح کی فنڈنگ میں 5 ملین برطانوی پاؤنڈ ( 45 کروڑ روپئے ) کا تعاون دے گی ۔ اسی طریقے کے مساوی سرمایہ کی فراہمی  مالی سال کی ابتدا میں جاری شرحوں کے مطابق کی جائے گی ۔

اثرات :

          کینسر کے نتائج  سے متعلق ٹیکنا لوجی ، حیاتیاتی طبی  ، شفاخانہ جاتی اور ادویہ جاتی اختراعات میں ہونے والی ترقی کے باوجود  پوری دنیا میں پہلے سے   زائد از وزن کا حامل حفظانِ صحت نظام اب بھی بڑھتی  ہوئی کینسر   نگہداشت کی لاگت  کے بڑھتے ہوئے زبردست وزن کے سامنے   لاچار ہے ۔  بھارت – برطانیہ تحقیقی پہل قدمیاں  ، ایسے اشتراک کا راستہ ہموار کریں گی ، جو  بہترین محققین  ، سائنس دانوں ، حفظانِ صحت اداروں اور دیگر اداروں کو  یکجا ہونے کا موقع فراہم کرے گی اور یہ تمام افراد اور ادارے  کثیر شعبہ جاتی تحقیق پلیٹ فارم  پر جمع ہو سکیں گے  اور اس کے نتیجے میں  کینسر کی نگہداشت کے لئے اعلیٰ قدر و قیمت کی حامل ، کم لاگت والے نتائج حاصل ہو سکیں گے ۔  ڈاکٹورل سطح پر  متعدد تعداد میں  اسامیاں  ، ڈاکٹورل سطح سے اوپر کی تحقیقات  اور  کینسر کے علاج سے متعلق سائنس دانوں  کے لئے بھی  مواقع فراہم ہوں گے ۔   انہیں نہ صرف یہ کہ جدید ترین ٹیکنا لوجیوں کی تربیت دی جائے گی بلکہ  ضروری قیادت کی تربیت بھی فراہم کی جائے گی اور انہیں پروجیکٹ  کے انتظام کی ہنر مندیوں سے بھی  واقف کرایا جائے گا ، جن سے  وہ تعلیمی اداروں میں  مدت کار پر مبنی ٹریک تحقیق کا کام جاری رکھ سکیں گے یا متعلقہ حیاتیاتی ادویہ صنعت کی رہنمائی کر سکیں گے ۔ 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 ( م ن  ۔  ع ا  )      ( 07 – 03 – 2019 )

U. No. 1475

 



(Release ID: 1568079) Visitor Counter : 78