وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم کل وارانسی، کانپور اور غازی آباد جائیں گے


وارانسی میں کاشی وشوناتھ ٹیمپل کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھیں گے

لکھنؤ میٹرو ریل پروجیکٹ کا افتتاح کیا جائے گا

پنکی پاور پلانٹ کی نقاب کشائی کریں گے اور وزیر اعظم کانپور میں آگرہ میٹرو ریل  پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے

ہنڈن ایئرپورٹ سول ٹرمنل کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور غازی آباد میں دہلی-غازی آباد-میرٹھ آر آر ٹی ایس کا سنگ بنیاد رکھیں  گے

Posted On: 07 MAR 2019 5:48PM by PIB Delhi

 

 

نئی دہلی،07  مارچ2019؍وزیر اعظم جناب نریندر مودی 8مارچ 2019ء یعنی کل اترپردیش میں وارانسی ، کانپور اور غازی آباد  کا دورہ کریں گے۔ وہ ریاست کے لئے کثیر مقصدی ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے۔

وارانسی میں

وزیر اعظم وارانسی میں کاشی وشوناتھ مندر جائیں گے۔ وہ کاشی وشوناتھ مندر ایپروچ روڈ، خوبصورتی اور پروجیکٹ کے استحکام کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ بعد میں وزیر اعظم پروجیکٹ سائٹ کا معائنہ کریں گے۔

وزیر اعظم وارانسی میں دین دیال ہست کلا سنکُل میں نیشنل ویمن لائبلی ہُڈ میٹ 2019ء میں شرکت کریں گے۔ جناب مودی 5خواتین کے سیلف ہیلپ گروپوں کو ستائشی لیٹر پیش کریں گے۔ خواتین سیلف ہیلپ گروپوں کی ممبر بھی وزیر اعظم  کے ساتھ اپنے تجربات سے آگاہ کریں گی۔

 وزیر اعظم فیض حاصل کرنے والوں کو الیکٹرک چاک، شمسی چرخہ اور ہنی وارپ اور چیک تقسیم کریں گے۔بھارت کے ویر فنڈ میں تعاون دینے کے لئے وزیر اعظم کو ایک چیک دین دیال انتودیہ یوجنا کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔وزیراعظم ایک جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔

کانپور میں

وزیر اعظم پنکی پاور پلانٹ کی نقاب کشائی کریں گے۔ وزیر اعظم لکھنؤ میٹرو ریل پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔ وہ ویڈیو لنک کے ذریعے لکھنؤ کے چودھری چرن سنگھ ایئرپورٹ اسٹیشن سے میٹرو ریل کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ وزیر اعظم آگرہ میٹرو ریل پروجیکٹ کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ جناب مودی پی ایم اے وائی کے مستفدین کو کنجیاں پیش کریں گے۔

 بعد میں وزیر اعظم اس موقع پر  ایک جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔

غازی آباد میں

وزیر اعظم دلشاد گارڈن-شہید استھل(نیو بس اڈہ) سیکشن آف میٹرو کا افتتاح کریں گے۔ وہ شہید استھل میٹرو اسٹیشن سے میٹرو ریل کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کریں۔ یہ ایلیویٹڈمیٹرو کوریڈور سیکشن 8 اسٹیشن پر مشتمل ہوگا۔

وزیر اعظم ہنڈن ایئرپورٹ سول ٹرمنل غازی آباد میں ہنڈن ائیرپورٹ سول ٹرمنل کا افتتاح کریں گے۔ مغربی اترپردیش اور این سی آر خطے کے مسافروں کو ہنڈن میں اس نئے سول ایئرپورٹ ٹرمنل سے گھریلو پروازوں کے شروع ہونے سے فائدہ ہوگا۔

وزیر اعظم دہلی-غازی آباد-میرٹھ آر آر ٹی ایس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہ پہلا تیز رفتار اور ہائی فریکوئنسی ریل پر مبنی ریجنل ریپڈ ٹرانسٹ سسٹم ہوگا۔ یہ علاقائی ٹرانسپورٹ سہولت کو زیادہ بہتر بنائے گا اور اس سے روزگار کے زیادہ مواقع پیدا ہوں گے۔

وزیر اعظم  غازی آباد میں تعلیم، مکان ، پینے کے پانی، صفائی ستھرائی ، پانی کے نکاسی کی بندوبست کے لئے بہت سے ترقیاتی پروجیکٹوں کی بھی نقاب کشائی کریں گے۔ وہ مختلف اسکیموں کے مستفدین کو سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کریں گے۔

بعد وہ ایک جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔

 

 

م ن۔ح ا۔ن ع

U: 1482



(Release ID: 1568068) Visitor Counter : 114