وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے نابینہ افراد کے موافق سکوں کی نئی سیریز جاری کیا

Posted On: 07 MAR 2019 12:09PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،07  مارچ2019؍ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں بصری طور پر متاثرہ لوگوں کے موافق سکوں کی نئی سیریز کو جاری کیا۔ یہ سکے ایک روپے، دو روپے، پانچ روپے، دس روپے اور بیس روپے قیمت کے ہوں گےاورانہیں نئی ​​سیریز کے حصے کی شکل میں جاری کایا گیا ہے۔

7 لوک کلیان مارگ پر منعقد ایک تقریب میں بصری طور پر متاثرہ بچوں کو خاص طور سے مدعو کیا گیا تھا۔ وزیراعظم نے ان کی آمد پر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور ان سے بات چیت کرنے کا موقع دینے کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے نئی سیریز جاری کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کو آخری سرے تک اور آخری شخص تک پہنچنے کے وژن سے رہنمائی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکوں کی نئی سیریز اس وژن کو نظر میں رکھتے ہوئے ڈیزائن اور جاری کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مختلف خوبیوں کے ساتھ، نئے سکےنابینہ  لوگوں کے لئے مددگار ثابت ہوگا۔ سکوں کی نئی سیریزنابینہ  لوگوں  کا خیر مقدم کرے گی اور ان میں اعتماد کا جذبہ پیدا ہوگا۔وزیراعظم نے دیویانگ کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لئے مرکزی حکومت کی طرف سے کئے گئے مختلف اقدامات پر ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت ہر پہل کو   دیویانگ  دوست بنانے کے لئے  پوری طرح سنجیدہ ہے۔

وزیراعظم نے سکوں کی ڈیزائن کے لئے قومی ڈیزائن  انسٹی ٹیوٹ، سیکورٹی پرنٹنگ اور منٹنگ،کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ اور وزیر خزانہ کو نئے سکے جاری کرنے کے لئے شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم کے ساتھ بات چیت کے دوران بچوں نے سکوں کی نئی سیریز جاری کرنے کے لئے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ بچوں نے کہا کہ ان سکوں  سےان کے روز مرہ کے کام کاج میں بہت مدد ملے گی۔

نئی سیریز کے سکے میں بہت سی نئی خصوصیات شامل کی گئی ہیں،تاکہ نابینہ لوگوں کے لئے استعمال کرنا آسان ہو۔ سکوں کے سائز اور وزن زیادہ سےکم قیمت کے سکوں کے مطابق ہیں۔ بیس روپے کا نیا شامل کیا گیا سکہ 12 دندانے دار شکل کا ہوگا اور اس میں کسی طرح کا نوکیلا کنارہ نہیں ہوگا۔ باقی قیمتوں کے سکے گول شکل کے ہوں گے۔

اس موقع پرمرکزی وزیر خزانہ جناب ارون جیٹلی اور خزانہ کے وزیرمملکت جناب پون رادھاکرشنن موجود تھے۔

 

 

م ن۔ح ا۔ن ع

U: 1426



(Release ID: 1568067) Visitor Counter : 113