ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی

کابینہ نے قومی ایڈز کنٹرول پروگرام۔IV (ان اے سی پی۔ IV) کو بارہویں پنچ سالہ منصوبے کے بعد اپریل 2017 سے مارچ 2020 تک تین سال کی مدت کے لئے جاری رکھنے کو منظوری دی

Posted On: 07 MAR 2019 2:19PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  7 مارچ 2019،     وزیراعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی کی میٹنگ میں آج قومی ایڈز کنٹرول پروگرام۔IV (ان اے سی پی۔ IV) کو بارہویں پنچ سالہ منصوبے کے بعد اپریل 2017 سے مارچ 2020 تک تین سال کی مدت کے لئے جاری رکھنے کو منظوری دی گئی۔ اس کے لئے مجموعی طور پر 6434.76 کروڑ روپے مخصوص کئے گئے ہیں۔

فوائد:

  • 99فیصد سے زیادہ آبادی ایچ آئی وی سے پاک رہے  گی۔
  • جامع ایچ آئی وی روک تھام پروگرام کے ذریعہ سالانہ ، کلیدی آبادی کے 70 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو کور کیا جائے گا۔
  • تین کے اس پروجیکٹ میں تقریباً 15 کروڑ غیر محفوظ آبادی (5 کروڑ حاملہ خواتین سمیت) کی ایچ آئی وی جانچ کی جائے گی۔
  • تین سال کے اس پروجیکٹ کے دوران ناکو (این اے سی او) سے حمایت یافتہ بلڈ بینکوں میں 2 کروڑ 32 لاکھ یونٹ خون جمع کیا جائے گا۔
  • تین سال کے اس پروجیکٹ کے دوران جنسی تعلقات سے پھیلنے والی بیماریوں سے دو کروڑ 82 لاکھ سےزیادہ معاملات کی دیکھ ریکھ کی جائے گی۔
  • پروجیکٹ کی مدت ختم ہونے تک 17 پی ایل ایچ آئی وی کو مفت اینٹی۔ ریٹرو وائرل علاج دستیاب کرایا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  م ن۔م م ۔ن ا۔

U- 1456



(Release ID: 1568053) Visitor Counter : 76


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Bengali