وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم چار اور پانچ مارچ 2019کو گجرات کا دورہ کریں گے وزیراعظم جام نگر میں سونی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے وزیراعظم احمد آباد میٹرو پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کا افتتاح کریں گے وزیر اعظم پانچ مارچ کو وسترال میں پردھان منتری شرم یوگی من شاہ یوجنا کا آغاز کریں گے

Posted On: 03 MAR 2019 8:15PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی4 مارچ ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی چار اور پانچ مارچ 2019  کو گجرات کا دورہ کریں گے ۔وہ جام نگر ،جسپور اوراحمد آباد جائیں گے جبکہ پانچ مارچ کو وہ ادلج  اور وسترال کا دورہ کریں گے ۔

          چار مارچ کو جام نگر میں وزیر اعظم میڈیکل کالج کیمپس کادورہ کریں گے  اور مختلف ترقیاتی کاموں کا آغاز کریں گے جن میں مندرجہ ذیل کام شامل ہیں:

  • گروگوبند سنگھ اسپتال  کی ملحقہ عمارت کو قوم کے نام وقف کریں گے:

          گروگوبند سنگھ اسپتال کی  ملحقہ عمارت 750 بستروں پر مشتمل ہے ،جسے وزیر اعظم قوم کے نام وقف کریں گے۔

          وہ اسپتال کے نوتعمیر شدہ پی وی ہاسٹل کا بھی  افتتاح کریں گے ۔

          وزیراعظم اسپتال کا دورہ کریں گے اور اسپتال کے طلبا اوراساتذہ سے بات چیت کریں گے۔

  • سونی پورجیکٹوں کی نقاب کشائی :

وزیراعظم سونی پروجیکٹوں کی ،ایک بٹن دباکر نقاب کشائی کریں گے ۔

سونی پروجیکٹوںمیں یو این ڈی رنجیت ساگر پانی کو اس  کی سطح سے اوپر پہنچاکر آبپاشی کے انتظام  اور ماچو ایک نیاری  آبپاشی اسکیم کو قوم  کے نام وقف کرنا شامل ہے ۔وہ کھارے پانی کو صاف کرنے کے جوڈیا پلانٹ اور یواین ڈی ٹیم سے وینو دو  آبپاشی اسکیم کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

  • باندرہ جام نگر ہمسفر ایکسپریس کو جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے ۔
  • دیگر پروجیکٹ ۔

ایک کتبے کی نقاب کشائی کرکے وزیر اعظم آجی تین سے کھجاڑیا تک 51  کلومیٹر طویل پائپ لائن کو قوم کے نام وقف کریں گے۔وہ

راجکوٹ – کنالوس ریلوے لائن کو دوہر ا کرنے کےپروجیکٹ کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیراعظم جام نگر میونسپل کارپوریش کے تعمیر کردہ 448 مکانات  اور جام نگر علاقہ ترقیاتی اتھارٹی کے تعمیر کردہ  1008 فلیٹوں کو قوم کے نام وقف کرتے ہوئے،  اس اسکیم سے مستفید ہونے والے کچھ لوگوں کو مکانات کی چابیاں سونپیں گے ۔

وزیراعظم ، ایک اجتماع سے خطاب کریں گے ۔

جسپور میں :

وزیر اعظم گجرات میں وشو امیادھام کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھنے کے لئے جسپور کا دورہ کریں گے۔

وہ بعد میں  ایک اجتماع سے حظاب کریں گے۔

احمدآبادمیں وسترال  گام میٹرواسٹیشن پر :

وزیراعظم گام میٹرواسٹیشن پر ،احمدآباد میٹرو کے پہلے مرحلے کا افتتاح کریں  گے ۔وہ میٹرو  کے  دوسرے مرحلے کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔وزیر اعظم احمدآبادمیٹرو کے کامن موبلٹی کارڈ  کی نقاب کشائی کریں گے۔

وزیر اعظم میٹرو ٹرین کو جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے اور وسترال گام اسٹیشن سے میٹرو کا سفر کریں گے۔

مرکزی کابینہ نے احمد آباد میٹرو ریل پروجیکٹ  کے دوسرے مرحلے کے لئے فروری 2019  کو منظوری دی تھی۔دوسرا مرحلہ 28.254 کلومیٹر کی  طوالت والی دو راہداریوں پر مشتمل ہے۔ اس سے خاص طور پر  احمد آباداور گاندھی نگر خطے میں مسافروں کو آرام دہ  اور قابل انحصار  سرکاری ٹرانسپورٹ کی سہولت دستیاب ہوجائے گی۔

احمد آبادمیٹرو ریل کے  پہلے مرحلے کا پروجیکٹ  مجموعی طور پر تقریباََ  40.03  کلومیٹر لمبا ہے،جس میں سے 6.5 کلومیٹر زیر زمین ہے اور باقی پٹی زمین کے اوپر ہے ۔

ان میٹرو پروجیکٹوںکو  نہ صرف رابطوں سے جوڑا جائے گا بلکہ ان سے سفر کے وقت میں کمی آجائے گی نیز شہری علاقوںمیں رہنے والے لوگوں کی زندگی میں مزید آسانی پیدا ہوگی۔

احمدآبادکے   بی جے میڈیکل کا لج  میں   :

بی جے میڈیکل کالج  کے میدان میں  وزیر اعظم صحت  اور ریلوے سے متعلق مختلف پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے۔

صحت   :

وزیر اعظم احمدآبادخطے میں تعمیر کئے گئے مختلف اسپتالوں کو قوم کے نام وقف کریں گے ۔یہ اسپتال خاتون ،بچہ اور سپرا سپیشلٹی اسپتال ، کینسر اسپتال ، آنکھوںکا اسپتال اور دانتوں  کا اسپتال ہیں۔

ان اسپتالوں سے احمد آباد میں حفظان صحت کے شعبوںکو زبردست فروغ حاصل ہوگا۔ان اسپتالوں سے احمد آباد اور اس کے آس پاس کے  علاقوں میں لوگوں کے لئے معیاری  حفظان صحت کی یقین  دہانی  ہوگی۔

وزیر اعظم پی ایم- جے اے وائی –آیوشمان بھارت اسکیم  کے مستفدین کا انتخاب کرنے کے لئے  گولڈن کارڈس تقسیم کریں گے ۔

ریلویز  :

وزیراعظم  پاٹن –بندی ریلوے لائن کا افتتاح کریں گے ۔وہ داہود  ریلوے ورکشاپ کو بھی قوم کے نام وقف کریں  گے ،جس میں  ویگن  پی او ایچ صلاحیت  میں ااضافہ کرکے اسے 150  ویگن فی ماہ کرنا اور اس کی جدید کاری کرنا شامل ہے ۔وہ  آنند –گودھرا ریلوے لائن کو دوہر ا بنانے کے پروجیکٹ کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیر اعظم ایک اجتماع سے خطاب کریں گے ۔

وزیر اعظم  نئے سول اسپتال کا دورہ کریں گے  اور 1200  بستروں والے نئے سول اسپتال کے افتتاح کے لئے ربن کاٹیں گے۔ وہ  احمد آباد میں نئے کینسر اسپتال اور آنکھوں کے اسپتال  کا بھی دورہ کریں گے ۔

پانچ مارچ 2019:

گاندھی نگر کے ادلج علاقے میں

پانچ مارچ کو وزیر اعظم گاندھی نگر کے شہر ادلج میں انپورنا دھام ٹرسٹ کا دورہ کریں گے ، جہاں وہ شکشن بھون اور ودیارتھی بھون  کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔

وزیراعظم اجتماع سے خطاب کریں گے ۔

پردھان منتری شرم یوگی مان دھن یوجنا(پی ایم ایس وائی ایم ) کا آغاز :

وسترال میں  وزیراعظم  غیر منظم شعبے کے کارکنوں کے لئے پنشن اسکیم  پردھان منتری شرم یوگی مان دھن کا ، مستفدین کو آن لائن فنڈ منتقل کرکے ، اس کا آغاز کریں گے ۔

وہ مستفید ہونے والے کچھ لوگوں کو پی ایم ایس وائی ایم پنشن کارڈ بھی تقسیم کریں گے ۔

پی ایم ایس وائی ایم کے بارے میں  :

20-2019 کے عبوری بجٹ میں  حکومت ہند نے غیر منظم شعبے کے ان کارکنوں کے لئے جن کی ماہانہ آمدنی 15 ہزارروپے یا اس سے کم ہے، معمر افراد کے  تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پردھان منتری شرم یوگی  مان دھن (پی ایم ایس وائی ایم  ) نام کی ایک بڑی پنشن اسکیم شروع کی ۔

یہ ایک رضاکارانہ  اور تعاون پر مبنی پنشن اسکیم ہے ،جس میں  پی ایم ایس وائی ایم کے تحت ہر ایک رکن کو 60 سال کی عمر ہوجانے کے بعد کم سے کم   تین ہزار روپے فی ماہ یقینی طورپر دئے جائیں گے ۔

مرکزی حکومت مستفید ہونے والے کی عمر کے مطابق  تعاون دے گی۔

امید ہے کہ غیر منظم شعبے میں  اگلے پانچ سال میں  کم سے کم دس کروڑکارکن   پردھان منتری شرم یوگی مان دھن سے مستفید ہوں گے۔

بھارت کی مجموعی گھریلو  پیداوار کا تقریباََ نصف حصہ غیر منظم شعبے کے 40 کروڑ کارکنوں سے آتا ہے۔جن  میں سے زیادہ تر کارکن خوانچہ فروش  ،رکشا والے ،تعمیراتی کارکن ،ردی کاغذ چننے والے ،کھیتوںمیں کام کرنے والے لوگ ، بیڑی کارکن ہیں  نیز  ہتھ کرگھے اور چمڑے  کی صنعت  یا  اسی طرح کے بہت سے پیشوں سے وابستہ ہیں۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰



(Release ID: 1567282) Visitor Counter : 46