وزارت خزانہ

اسکیم پی ایم کسان سماّن ندھی(پی ایم۔ کسان) کے تحت بڑی تعداد میں کسان استفادہ کنندگان کو بہت کم مدت میں پبلک فائناننس مینجمنٹ سسٹم(پی ایف ایم ایس) کے ذریعہ رقومات کی الیکٹرانک طریقے سے منتقلی کامیابی کے ساتھ عمل میں آئی: ایک تاریخی کارنامہ

प्रविष्टि तिथि: 25 FEB 2019 3:28PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  25 فروری ،وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 24 فروری 2019 کو اترپردیش میں گورکھپور میں 24ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے1,010,6,880 (ایک کروڑ ایک لاکھ چھ ہزار آٹھ سو اسیّ) مستحق کسانوں کے بینک کھاتوں میں2,021 کروڑ روپے کی  پہلی قسط سیدھے منتقل کرنے کے لئے پی ایم۔ کسان اسکیم کا آغاز کیا ۔اس اسکیم کے تحت دو ہیکٹیئر تک کی مشترکہ ملکیت / زمین رکھنے والے مستحق چھوٹے اور حاشیہ کے کسان خاندانوں کو ہرسال چھ ہزار روپے دیئے جائیں گےیہ رقم 2000 روپے فی قسط کی تین قسطوں میں دی جائے گی۔

 پی ایم ۔ کسان اسکیم کے تحت فائدے کی براہ راست منتقلی( ڈی بی ٹی) حکومت ہند کی ایک ویب پر مبنی ادائیگی اور ایم آئی ایس    آئی ڈی ایپلی کیشن پبلک فائنانس  مینجمنٹ سسٹم( پی ایف ایم ایس) کے سسٹم کے ذریعہ کی جارہی ہے،جس کا نظام حکومت ہند کی وزارت خزانہ کے کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس(سی جی اے) کے ذریعہ چلایا جارہا ہے۔پی ایف ایم ایس کے ذریعہ ڈی بی ٹی کا عمل بغیر دستی مداخلت کے بلا تاخیر اور شفاف طریقے سے مستفیض گان کے بینک کھاتوں میں براہ راست منتقلی کو یقینی بناتا ہے۔ پی ایف ایم ایس کے 273 بینکوں  کے ساتھ انٹی کریشن سے بینک کھاتوں میں ادائیگی کی سیدھی منتقلی سے پہلے استفادہ کنندگان کے بینک کھاتوں کی تفصیل کی صحت کی جانچ کی جاسکتی ہے۔ حکومت ہند کی اسکیموں کے لئے تمام  ڈی بی ٹی ادائیگی پی ایف ایم ایس کے ذریعہ ہی کی جارہی ہے۔

 پی ایم۔ کسان اسکیم کے لئے پی ایف ایم ایس کے لئے بہت کم دستیاب مدت میں یہ عمل پورا کیا ہے۔ اسکیم کا اعلان یکم فروری 2019 کو کیاگیا تھا اور 24 فروری 2019 تک ایک علیحدہ سرور  کی کنفیکریشن، اسکیم کی تیاری،ریاستی/ اور مرکز کے زیر انتظام خطے کی ایجنسیوں کے رجسٹریشن استفادہ کنندگان کے بینک کھاتوں کی توثیق، بیمنٹ آرڈر جاری کرنے کا کام اور اسپارنسر بینکوں کو فنڈز کی منتقلی، این پی سی آئی اور آخر کار استفادہ کنندگان کے بینک کھاتوں میں منتقلی کا کام بغیر کسی غلطی کے ایک ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا۔اسکیم کو بغیر کسی روکاوٹ کے عملی جامع پہنائے جانے کے لئے پی  ایف ایم ایس نے مسلسل وزارت زراعت، ڈپارٹمنٹ آف فائنانشیل سروسز( ڈی ایف ایس)، وزارت داخلہ استفادہ کنندگان کے 202 بینکوں،آربی آئی اور این پی سی آئی سے رابطہ بنائے رکھا۔آئندہ چند ہفتوں میں بینک کھاتوں کی توثیق کا عمل، باقی تمام   شناخت کئے گئے مستحق استفادہ کنندگان(ملک بھر میں مجموعی طور پر تقریبا12 کر وڑ استفادہ کنندگان) کے بینک کھاتوں میں پہلی قسط کی براہ راست منتقلی کا عمل پورا ہوجائے گا۔حکومت ہند کی کسی بھی دیگر اسکیم کے تحت کی جانے والی رقومات کی منتقلی کی تعداد کے معاملے میں فائدے کی براہ راست منتقلی کا یہ ایک ریکارڈ ہوگا۔

بہت کم مدت میں پی ایف ایم ایس کے ذریعہ پی ایم۔ کسان اسکیم کے تحت اتنی بڑی تعداد میں استفادہ کنندگان کو رقومات کی الیکٹرانک منتقلی کے کام کو کامیابی کے ساتھ انجام دینا پی ایف ایم ایس کا ایک تاریخی کارنامہ ہے،جس سے حکومت ہند کی ڈیجیٹل  انڈیا پہل کو مزید تقویت ملے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  م ن۔اگ۔ رض

U- 1222


(रिलीज़ आईडी: 1566247) आगंतुक पटल : 96
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Tamil