کابینہ

کابینہ نے غیر منضبط بچت اسکیموں پر پابندی کا آرڈی نینس 2019 جاری کرنے کی منظوری دی

Posted On: 19 FEB 2019 9:24PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،20 ؍فروری،وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں  مرکزی کابینہ نے   غیر منضبط بچت اسکیموں پر پابندی عائد کرنے کا آر ڈی نینس 2019 جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

فوائد:

مجوزہ آرڈی نینس سے  ملک میں لالچی آپریٹروں کے ذریعے  ناجائز طور پر  بچت اسکیمیں شروع کرنے کی سرگرم لعنت سے فوری طور پر نمٹا جاسکے گا، جو  غریب اور محروم لوگوں سے ان کی  سخت محنت کی  کمائی بچت  کو حاصل کرنے کے لئے موجودہ  ضابطوں اور انتظامیہ  کے اقدامات  میں خامیوں کا فائدہ اٹھاتے ہیں ۔ مجوزہ آر ڈی نینس  غیر منضبط بچت  حاصل کرنے والی اسکیموں پر مکمل پابندی  عائد کردے گا ، جس میں ایسے افراد  کو سزا دینے  اور  اس طرح کے معاملات میں  جمع رقم  کو واپس کرنے سے متعلق  مناسب  ضابطے موجود ہیں، جہاں یہ  بچت غیر قانونی طور پر  حاصل کی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن-وا- ق ر)

U-1110


(Release ID: 1565577)