کابینہ
کابینہ نےریلوے میں 8 منظم گروپ ’اے‘ خدمات کے کارڈر پر نظرثانی کی منظوری دی
प्रविष्टि तिथि:
19 FEB 2019 8:52PM by PIB Delhi
نئی دہلی،20 ؍فروری،وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے ریلوے میں 8 منظم گروپ ’’اے‘‘ خدمات کے کارڈر پر ، جن میں انڈین ریلوے اکاؤنٹس سروس (آئی آر اے ایس) ، انڈین ریلوے پرسنل سروس (آئی آر پی ایس) ،انڈین ریلوے ٹریفک سروس (آئی آر ٹی ایس) ، انڈین ریلوے سروس آف انجینئرس (آئی آر ایس ای) ، انڈین ریلوے سروس آ ف الیکٹریکل انجینئرس (آئی آر ایس ای ای) ، انڈین ریلوے سروس آف میکانیکل انجینئر (آئی آر ایس ایم ای) ، انڈین ریلوے اسٹورس سروس (آئی آر ایس ایس) ، انڈین ریلوے سروس آف سگنل انجینئرس (آئی آر ایس ایس ای) شامل ہیں، پر نظر ثانی کی منظوری دے دی ہے۔
کابینہ نے ممبر اسٹاف کے عہدے کو ، جو آئی آر پی ایس کی کارڈر کا عہدہ ہے، کارڈر میں شا مل کرنے اور ڈائریکٹر جنرل (سگنل اور ٹیلی کام)، ڈائریکٹر جنرل (اسٹورس ) اور ڈائریکٹر جنرل (سیفٹی) کے کارڈر کو باالترتیب ممبر ( ایس اینڈ ٹی) ممبر (میٹریل منیجمنٹ) کو ڈائریکٹر جنرل (سیفٹی) کے عہدوں کو دوبارہ مرتب کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
کارڈر پر نظر ثانی 2012 سے التوا میں تھی اور اس سے ان سروسز کے 900 عہدیداروں کو فائدہ حاصل ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن-وا- ق ر)
U-1118
(रिलीज़ आईडी: 1565576)
आगंतुक पटल : 95