کابینہ

مرکزی کابینہ نے الیکٹرانکس 2019 پر قومی پالیسی کی تجویز کو منظوری دی

Posted On: 19 FEB 2019 8:49PM by PIB Delhi

 

فیصلہ:

مرکزی کابینہ نے  الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کی  الیکٹرانکس 2019 پر  قومی پالیسی  (این پی ای2019)  کی تجویز کو منظوری دے دی۔ اس پالیسی میں  ہندوستان کو الیکٹرانکس سسٹم ڈیزائن  ومینوفیکچرنگ (ای ایس ڈی ایم)  کے مرکز کے طور پر قائم کیا گیا ہے۔  یہ مرکز  ملک میں  چپ  سیٹس سمیت کلیدی اجزاء کے فروغ  اور عالمی سطح پر مقابلے کیلئے اندرون ملک فضا سازگار کرنے کے لئے حوصلہ افزائی اور اہلیتوں کے فروغ  کے ذریعے قائم کیا جاسکے گا۔

این پی ای 2019 کی خاص خاص باتیں

  1.  پورے ویلو چین ای ایس ڈ ی ایم  میں  گھریلو مینوفیکچرنگ کے فروغ اور برآمدات کے  ذریعے عالمی سطح کے مقابلہ جاتی ای ایس ڈ ی ایم شعبے کیلئے  سازگار فضا ہموار کی جائے  گی۔
  2. کلیدی الیکٹرانک اجزاء کی تیاری کیلئے  ترغیبات اور امداد فراہم  کی جائے گی۔
  3. ان میگاپروجیکٹس  کیلئے ترغیبات کا خصوصی پیکیج  فراہم کرایا جائیگا جو زبردست ہائی ٹیک  نوعیت کے ہیں اور زبردست سرمایہ کاری کے  ذریعے شروع کیے جاسکتے ہیں۔ ان میں سیمی کنڈکٹر فیسلٹیز ڈسپلے فیبریکیشن  وغیرہ شامل ہیں۔
  4. نئے یونٹوں کے قیام  اور موجودہ یونٹوں کی توسیع کی حوصلہ افزائی کیلئے  معقول اسکیموں اور ترغیبات کا نظام مرتب کیا جائے۔
  5. زمینی سطح پر کی جانے والی جدت طرازیوں  اور 5جی ، آئی او ٹی / سینسرز ، آرٹی فیشیل انٹلی جنس (اے آئی) ، مشین لرننگ ورچوئل ریئلٹی  (وی آر)،ڈرونس، روبوٹکس، ایڈیٹیو مینوفیکچرنگ، فوٹونکس اور نینو بیسڈ ڈیوائسز جیسے اُبھرتے ہوئے ٹیکنالوجی شعبوں میں ابتدائی اسٹارٹ اپس  سمیت  الیکٹرانکس کے سبھی ذیلی شعبوں میں صنعت کی رہنمائی میں تحقیق وترقی  اور جدت طرازیوں کو فروغ دیا جائے گا۔
  6. بعض ہنرمندی سمیت ہنرمند افرادی طاقت کی دستیابی میں نمایاں اضافے کیلئے ترغیبات اور امداد فراہم کرائی جائے گی۔
  7.  رابطہ کاری کیلئے فیب لیس چپ ڈیزائن  انڈسٹری ،  میڈیکل الیکٹرانک ڈیوائسز انڈسٹری  آٹوموٹیو الیکٹرانکس انڈسٹری اور  اسٹریٹیجک  الیکٹرانکس انڈسٹری  پر خصوصیت کے ساتھ زور دیاجائے۔
  8. ای ایس ڈی ایم سیکٹر میں  آئی پی کے حصول اور فروغ کیلئے  خود مختار پیٹنٹ فنڈ  (ایس پی ایف) قائم کیا جائے گا۔
  9. قومی سائبر سلامتی   میں بہتری  کیلئے بھروسے مند الیکٹرانکس ویلو چین اقدامات کیے جائیں گے۔

پس منظر

نیشنل پالیسی آن الیکٹرانکس  2012 (این پی ای 2012)  کے تحت  اس اسکیم پر عمل درآمد کیا جارہا ہے جس کے نتیجے میں  ایک بھروسے مند مقابلہ جاتی ہندوستانی ای ایس جی ایم ویلو چین کامیابی کے ساتھ قائم کی جاچکی ہے۔  این پی ای 2019 میں تجویز کی گئی ہے کہ ملک میں ای ایس جی ایم کی صنعت  کے فروغ کیلئے  ایک بنیاد تیار کی جائے گی۔ یاد رہے کہ نیشنل پالیسی آف الیکٹرانکس 2019 (این پی ای 2019) ، نیشنل پالیسی آف الیکٹرانکس 2012  (این پی ای 2012) کی جگہ  لیگی۔

اہم اثرات

 ملک میں ای ایس  ڈی ایم شعبے کے فروغ کیلئے این پی ای 2019  کی عمل آوری کے نتیجے میں متعدد اسکیمیں، اقدامات اور پروجیکٹس وغیرہ متعلقہ وزارتوں / محکموں کے مشورے سے  شروع کی جائیں گی جن کی بدولت  سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی  کے بہاؤ میں اضافہ ہوگا اور گھریلو طور پر تیار کی جانے والی  الیکٹرانکس مصنوعات  کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ الیکٹرانکس  ہارڈ ویئر کی تیاری میں  اضافہ ہوگا ، جس کی بدولت برآمدات میں اضافہ ہوگا اور ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ س ش ۔ع ن

U-1097



(Release ID: 1565501) Visitor Counter : 181