وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم کل جھارکھنڈ کا دورہ کریں گے


وہ ہزاری باغ ، دمکا  اور پلامو میں  میڈیکل کالجوں کا افتتاح کریں گے 

سینٹر فار ٹرائبل اسٹیڈیز  ، آچاریہ ونوبابھاوے یونیورسٹی  ، ہزاری باغ کا سنگ بنیاد رکھیں گے  ، متعدد ترقیاتی   پروجیکٹوں  کی نقاب کشائی کریں گے  ، پردھان منتری جن آروگیہ    یوجنا –آیوشمان بھارت  کے   استفادہ کنندگان سے بات چیت کریں گے

Posted On: 16 FEB 2019 7:23PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 16 فروری 2019/وزیراعظم جناب نریندر مودی  کل 17 فروری کو جھارکھنڈ میں ہزاری باغ اور رانچی کا دورہ کریں گے ۔ وہ   صحت، تعلیم ، پانی کی سپلائی اور  صفائی ستھرائی    سے متعلق    کئی پروجیکٹوں کی نقاب کشائی کریں گے۔  کئی  پروجیکٹوں سے جھارکھنڈ کی  قبائلی آبادی کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔  

ہزاری باغ میں ،    وزیراعظم درج ذیل پروجیکٹوں کی نقاب کشائی کریں گے :

وزیراعظم ہزاری باغ  ، دمکا اور پلامو میں   تین میڈیکل کالج کی عمارتوں   کا افتتاح کریں گے۔  وہ   ہزار باغ ، دمکا ، پلامو او ر جمشید پور میں پانچ سو بستر والے چار اسپتالوں کے لئے   سنگ بنیاد رکھیں گے۔  

وزیراعظم  ،  رام گڑھ اور ہزار ی باغ اضلاع  میں  چار دیہی   واٹر سپلائی اسکیموں  کاافتتاح کریں گے۔ وہ     ان دو اضلا ع میں    چھ اضافی    دیہی  واٹر سپلائی    اسکیموں  اور ہزار باغ میں ایک   شہری واٹر سپلائی اسکیم   کے لئے سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیراعظم   نمامی گنگے پہل  کے تحت   صاحب گنج سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ   اور مدھوسودن گھاٹ  کا افتتاح کریں گے۔  

وزیراعظم  رام گڑھ میں   ویمن انجینئرنگ  کالج  بلڈنگ کا بھی افتتاح کریں گے۔  

 وزیراعظم  خصوصی طور پر  کمزور قبائلی فرقوں  کی رہائش والے علاقے میں واٹر سپلائی اسکیموں کے لئے سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔   

وزیراعظم  سینٹر فار ٹرائبل اسٹیڈیز   ،آچاریہ ونوبابھاوے  یونیورسٹی ، ہزاری باغ   کے لئے سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔   وزیراعظم ای نام کے تحت   موبائل فون خریدنے کے لئے کسانوں   کے لئے   ڈی بی ٹی اسکیم    کا آغاز کرنے کے لئے    منتخبہ  استفادہ کنندگان کو  چیک تقسیم کریں گے۔   

وزیراعظم تغذیہ کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے سرکاری اسکولوں میں طلبا کے لئے     گفٹ ملک اسکیم   شروع کرنے کے لئے      اسکول کے منتخبہ بچوں کو  پیکٹ  بند دودھ تقسیم کریں گے۔

رانچی میں وزیراعظم مودی    نے  پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا –آیوشمان بھارت    کے  استفادہ کنندگان سے بات چیت کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن ۔ ا گ ۔ ج۔

1051U-


(Release ID: 1565054) Visitor Counter : 93