وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم کل کروکشیتر جائیں گے


متعددترقیاتی پروجیکٹس کا آغاز کریں گے

جھجر کے بھدسہ میں نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ  ملک وقوم کے نام وقف کریں گے

پنچکولہ میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھیں گے

Posted On: 11 FEB 2019 5:42PM by PIB Delhi

نئیدہلی12فروری۔وزیراعظم جناب نریندر مودی 12 فروری 2019 کو کروکشیتر جائیں گے ، جہاں وہ سووچھ  شکتی 2019  کے اجتماع میں شرکت کریں گے اور ہریانہ کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

سووچھ شکتی 2019:

          وزیر اعظم سووچھ شکتی 2019 کی تقریب میں شرکت کریں گے اور سووچھ شکتی 2019  ایوارڈس تقسیم کریں گے ۔ اس کے ساتھ ہی جناب مودی کروکشیتر میں سووچھ سندر شوچالیہ نمائش دیکھیں گے اور ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔

          واضح ہوکہ سووچھ شکتی 2019  ایک قومی تقریب ہے ، جس میں ملک بھر کی خاتون پنچ اور سرپنچ شرکت کرتی ہیں۔ امید ہے کہ اس سال سووچھ شکتی کی تقریب میں  15000 خواتین شرکت کریں گی۔اس  تقریب کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا ہے۔

 

ترقیاتی پروجیکٹس :

جھجر کے بھڈسہ  میں نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ ملک وقوم کے نام وقف کئے جانے کی تقریب :

          نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ جھجر کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیز کے احاطے میں تعمیر کیا جانے والا کینسر کے مرض کے علاج اور تحقیق کا  جدید ترین  مرکز ہے ۔700 بستروں والے اس اسپتال میں  سرجیکل آن کالوجی  ، ریڈی ایشن آن کالوجی  ،میڈیکل آن کالوجی،اینیستھیسیا، پیلییٹو  کئیر اور نیو کلیئر میڈیسن جیسی  مختلف سہولیات دستیاب ہوں گی ۔ علاوہ ازیں کینسر کے مرض کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں اور مریضوں  کے اٹنڈینس  کے لئے  ہاسٹل کی سہولت بھی ہوگی ۔ نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ (این سی آئی ) ملک میں  کینسر کے مرض سے  متعلق تمام سرگرمیوں کے نوڈل ادارے کی حیثیت سے کام کرے گا۔ اس کے ساتھ ہی تمام علاقائی کینسر سینٹروں اور ملک کے دیگر کینسر اداروں سے بھی رابطہ رکھے گا۔کینسر کے مرض کا اعلیٰ ترین ادارہ ہونے کی حیثیت سے این سی آئی جھجر کینسرکے علاج اور تحقیق وترقی  سے متعلق تمام ترجیحات کی شناخت کرے گا۔

فرید آباد میں  ای ایس آئی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپیٹل کا افتتاح :

          شمالی ہندوستان میں یہ پہلا ای ایس آئی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپیٹل ہوگا ۔510 بستروں والے اس اسپتال میں  علاج کی  جدید ترین  سہولیت دستیاب ہوں گی۔ حکومت ہند کی وزارت محنت وملازمت  کے تحت کام کرنے والا ادارہ ای ایس آئی سی بیمہ یافتہ افراد اور ان کے استفادہ کنندگان بالخصوص  مزدورآبادی اور ان کے متعلقین کو سماجی سلامتی فراہم کراتا ہے ۔

پنچکولہ میں  نیشنل انسٹی ٹیوٹ  آف آیوروید کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھے جانے کی تقریب:

          نیشنل  انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید ،  پنچکولہ کے ماتا منسا دیوی مندر کے احاطے میں قائم کیا جارہا ہے ۔ یہ آیورویدک طریقہ علاج تعلیم اور تحقیق کا قومی سطح کا ادارہ ہوگا۔تشکیل مکمل ہونے کے بعد یہ ادارہ ہریانہ اور آس پاس کی ریاستوں کے لوگوں کے لئے ازحد فائدہ مند ثابت ہوگا۔

شری کرشنا آیوش یونیورسٹی کروکشیتر کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھے جانے کی تقریب :

          شری کرشنا آیوش  یونیورسٹی  ہریانہ میں  ہندوستانی طریقہ علا ج سے متعلق نہ صرف پہلی یونیورسٹی ہے بلکہ ملک میں اپنی یوعیت کی پہلی یونیورسٹی ہوگی۔

پانی پت میں ’’بیٹلس آف  پانی پت میوزیم ‘‘ کا سنگ بنیاد رکھے جانے کی تقریب :

          اس میوزیم میں پانی پت کے بہادروں کا اعزاز  کیا جائے گا۔  یہ  میوزیم (مقبرہ ) ہندوستان کے گمنام شہید فوجیوں   کو اعزاز سے نوازے جانے کی حکومت ہند  کے اقدام  کے  مطابق ہے ۔یہ وہ فوجی تھے جنہوں نے تعمیر ملک وقوم کی زبردست خدمات انجام دی تھیں۔

کرنال میں  پنڈت  دین دیال اپادھیائے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسیز  کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھے جانے کی تقریب :

          وزیر اعظم کرنال میں پنڈت دین دیال اپادھیائے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسیز کی عمارت کا سنگ بنیادرکھیں گے۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

U-897


(Release ID: 1563956) Visitor Counter : 89