کابینہ

مرکزی کابینہ نے این ٹی پی سی کے زیر تعمیر پروجیکٹس سے، متعلقہ ریاست کے لئے زیادہ بجلی مختص کئے جانے کی تجویز کو منظوری دے دی

Posted On: 06 FEB 2019 9:43PM by PIB Delhi

نئی دہلی 07فروری۔وزیراعظم جناب نریندرمودی کی صدارت میں ہونے والے مرکزی کابینہ کے اجلاس میں این ٹی پی سی   لمیٹڈ کے  تلنگانہ سپر تھرمل پاور پروجیکٹ(چار ہزار میگاواٹ )  کی 85 فیصد بجلی تلنگانہ کے لئے مختص  کئے جانے  اور این ٹی پی سی لمٹیڈ کی ایک ذیلی کمپنی  پتراتو ودیوت اتپادن نگم لمٹیڈ ( پی وی یواین ایل )  کے پتراتو تھرمل پاور اسٹیشن  (چار ہزار میگاواٹ ) کے توسیعی پروجیکٹ سے جھارکھنڈ سرکار کے لئے 85  فیصد بجلی مختص کئے جانے کی تجویز کو منظوری دے دی ۔

تفصیل :

          یہ دونوں  پروجیکٹ دو مرحلوںمیں  تعمیر کئے جائیں گے ۔ تلنگانہ سپر تھرمل پاور پروجیکٹ  پیڈا پلی ضلع کے راما گنڈم نامی مقام  پرتعمیر کیا جائے گا اور پتراتو سپر تھرمل پاور اسٹیشن  جھارکھنڈ ضلع کے  پتراتو میں تعمیر کیا جائے گا۔  ٹی ایس ٹی پی پی  کے پہلے مرحلے میں   800  میگاواٹ فی یونٹ کے دو یونٹ شامل ہوں گے  جبکہ  دوسرے مرحلے میں  800  میگاواٹ کے تین یونٹ شامل ہوں گے ۔جبکہ پتراتوتھرمل پاور اسٹیشن  ( پی ٹی پی ایس) پہلے مرحلے میں 800  میگاواٹ  فی یونٹ کے تین یونٹ اوردوسرے مرحلے میں 800  میگاواٹ فی یونٹ کے دو یونٹ شامل ہوں گے ۔

          واضح ہوکہ آندھر ا پردیش  ری – آرگنائزیشن  ایکٹ 2014  کی رو سے ٹی پی سی  وارث ریاست تلنگانہ میں  4000 میگاواٹ  کی ایک پاور فیسلٹی  تعمیر کرے گا  ۔ یہ امر اس قانون  کے 13 ویں جدول میں شامل ہے ۔ پی ٹی پی ایس کے 4000  میگاواٹ کے توسیعی پروجیکٹ کے لئے این ٹی پی سی لمٹیڈ  اورجھارکھنڈ کی سرکار کے درمیان طے پانے والے جوائنٹ وینچر ایگریمنٹ میں  4000  میگاواٹ  کے پی ٹی پی ایس   توسیعی پروجیکٹ سے  85فیصدبجلی  کی شرط  شامل ہے ۔

          سردست ان دونوں پروجیکٹس کے  پہلے مرحلے کے تحت کام جاری ہے ۔توقع ہے کہ سال 21-2020 کی تیسری سہ ماہی میں  تلنگانہ سپر تھرمل پاور  کی تعمیر مکمل ہوجائے گی۔29  جنوری 2016  کی منظور شدہ سرمایہ کاری کے مطابق   تلنگانہ سپر تھرمل پاور لمٹیڈ  ( ٹی ایس  ٹی پی پی )   کی لاگت  11811.26  کروڑ روپے رکھی گئی ہے ،جس  میں سے 1849 کروڑروپے کے اخراجات مارچ 2018  تک کئے جاچکے تھے ۔

مزید برآں توقع  ہے کہ   پتراتو سپر تھرمل پاور اسٹیشن  کے پہلے مرحلے کی تعمیر کی تکمیل کے بعد اس پروجیکٹ میں  سال 23-2022 کی چوتھی  سہ ماہی تک کام شروع  ہوجائے گا۔30  اکتوبر 2017  کی منظورشدہ سرمایہ کاری کے مطابق  پی ٹی پی ایس کے  توسیعی پروجیکٹ کی تعمیر کی لاگت  18668  کروڑروپے ہے ،  جن میں سے 247.66  کروڑروپے مارچ 2018  تک خرچ کئے جاچکے تھے ۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔س ش ۔رم

U-750


(Release ID: 1563200) Visitor Counter : 110