وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے احمدآباد میں جدید ترین سہولتوں کے حامل سردارولبھ بھائی پٹیل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزکا افتتاح کیا


وزیراعظم نے اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ حکومت ناداروں کی فلاح وبہبود کے لئے کمربستہ ہے اورحفظان صحت کی سہولتوں کی توسیع پرتوجہ مرکوز ہے

Posted On: 17 JAN 2019 7:58PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،18جنوری :وزیراعظم ، جناب نریندرمودی نے احمدآباد میں جدید ترین سہولتوں کے حامل سپراسپشلٹی سرکاری اسپتال یعنی سردارولبھ بھائی پٹیل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزاینڈریسرچ کا افتتاح کیاہے ۔ اسے احمد آباد میونسپل کارپوریشن نے تعمیر کیاہے اور یہ اسپتال 78میٹربلند ہے ، 1500بستروں والا یہ اسپتال جدیدترین سہولتوں سے آراستہ ہے ، جس میں ایئر ایمبولینس بھی شامل ہے ۔

          وزیراعظم نے اسپتال کی سہولتوں کا معائنہ کیااور عالمی درجہ کے اس اسپتال کے قیام کے لئے احمدآباد میونسپل کارپوریشن کی کوششوں کی تعریف کی اورکہاکہ سردارولبھ بھائی پٹیل انسٹی ٹیوٹ ا ٓف میڈیکل سائنسز اینڈریسرچ جو احمدآباد  اسپتال میں قائم کیاگیاہے ، وہ ملک کے دیگرسرکاری اسپتالوں کے لئے ایک نمونے کے طورپرکام کریگا۔

          750کروڑروپے کی لاگت سے تیار17منزلہ مذکورہ اسپتال واجبی قیمتوں پرعالمی معیارات کی سہولتیں فراہم کریگا اوریہ اسپتال آیوشمان بھارت سے مربوط ہے ۔ اس موقع پرحاضرین سے خطاب کرتے ہوئے ، جناب مودی نے یہ کہتے ہوئے آیوشمان بھارت پرزوردیاکہ آیوشمان بھارت کی وجہ سے ہی اب چھوٹے شہروں میں بھی نئے اسپتالوں کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے ۔ نئے اسپتال تیزی سے کھل رہے ہیں ، ڈاکٹروں اورنیم طبی عملے کے لئے مطالبات بڑھتے جارہے ہیں اوراس طریقے سے حفظان صحت کے شعبے میں نوجوانوں کے لئے متعد د روزگارکے مواقع فراہم ہورہے ہیں ۔

          وزیراعظم نےکہاکہ ملک نے حفظان صحت کی سہولتوں اور طبی تعلیم کے معا ملے میں بڑی توسیع کا مشاہدہ کیاہے اوریہ گذشتہ چند برسوں کے دوران ہواہے اوراس کے نتیجے میں شہریوں کے لئے حفظان صحت کی سہوتوں کی تکمیل اورفراہمی میں بڑی مدد مل رہی ہے ۔

          وزیراعظم نے کہاکہ ناداروں کے تئیں تشویش اوران کی ضروریات کی تکمیل ہماری اعلی ترجیح ہے اورحکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے  اورحکومت کی ترجیح یہی ہے کہ پردھان منتری جن اوشدھی یوجنا کے تحت حفظان صحت کی خدمات کی توسیع کی جائے اور جینیاتی دواؤں کو ملک بھرمیں کم داموں پرفراہم کرایاجائے ۔ انھوں نے کہاکہ ملک بھرمیں تقریبا5ہزار پردھان منتری جن اوشدھی کیندرقائم کئے گئے ہیں ۔

          وزیراعظم نے کہاکہ حکومت نے سب کے لئے یکساں اوربرابری کے مواقع فراہم کرنے کا عہد کررکھاہے اور عام زمرے کے نادارافراد کے لئے 10فیصد کا ریزرویشن اس سمت میں اٹھایاگیا ایک قدم ہے ۔ اس مقصد کے لئے تعلیمی اداروں میں 10فیصد نشستوں کا اضافہ کیاجارہاہے انھوں نے گجرات حکومت کو 10فیصد ریزرویشن کے فیصلے کو نافذ کرنے والی اولین ریاست کے طورپر تعریف وتوصیف سے نوازااور کہاکہ عام زمرے کے ناداروں کو سرکاری نوکریوں اورتعلیمی اداروں میں یہاں 10فیصد کا ریزرویشن فراہم کرایاگیاہے ۔

          اس موقع پر ایک خوشگوار انداز میں وزیراعطم نے کہاکہ نئے سال میں گجرات کا ان کا  یہ پہلادورہ ہے اور یہ دورہ اس وقت عمل میں آیاہے جب تیوہاروں کا سیزن نزدیک ہے اوراس سے بہترکیاوقت ہوتا جب احمدآباد کے عوام کو حفظان صحت کی سہوتوں کو وقف کیاجاتا۔ انھوں نے کہاکہ ملک میں بہت کم میونسپل ادارے اس طرح کی عالمی سہولتوں کی فراہمی کے لئے آگے آئے ہیں ۔ وزیراعظم نے احمدآباد کے میئرکے طورپر سردارپٹیل کے کردارکی تعریف کی ،جنھوں نے صحت ، حفظان صحت اور شہرمیں صفائی ستھرائی کو فروغ دینے کے لئے مثالی کام کئے تھے ۔

          وزیراعظم نے اپنی بات یہ کہتے ہوئے ختم کی کہ سب کی ترقی کے لئے مساوی مواقع فراہم کرنے کا اپناوعدہ انھوں نے پورا کیاہے انھوں نے کہاکہ سب کا ساتھ ، سب کا وکاس نیو انڈیا کے لئے آئندہ کا راستہ ہے ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-404

 



(Release ID: 1560434) Visitor Counter : 81