وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم کو پہلا فلپ کوٹلر صداتی ایوارڈ پیش کیا گیا

Posted On: 14 JAN 2019 2:03PM by PIB Delhi

نئی دہلی 14  جنوری  ۔وزیراعظم جناب نریندر مودی   کوآج سات لوک کلیان مارگ نئی دہلی میں   پہلے فلپ  کوٹلر    صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا ۔   اس ایوارڈ میں  دراصل   عوام ،فائدہ  اور سیارہ  یعنی کرۂ ارض      پرتوجہ مرکوز کی جاتی ہے ۔  یہ ایوارڈ ہر سال ملک کے لیڈر کو پیش کیا جائے گا۔ اس ایوارڈ کے سپاس نامے میں کہا گیا ہے  کہ :

          ’’ جناب نریندر مودی کا انتخاب ملک وقوم کے لئے ان کی نمایاں خدمات کے لئے دیا گیا ہے۔وطن عزیز ہندوستان کے لئے ان کی بے لوث  خدمات اور ان کی انتھک  محنت کے نتیجے میں  ملک میں  غیر معمولی ،معاشی  ،سماجی اور تکنیکی ترقی ہوئی ہے۔

          سپاس نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ جناب نریندر مودی کی   لائق وفائق قیادت میں ہندوستان   کو  جدت طراز  کام کاج     میں  بہتر اور مستند  مینوفیکچرنگ  ( میک ان انڈیا )  کےساتھ ساتھ  انفارمیشن ٹکنالوجی  ،اکاؤنٹنگ اور فائننس جیسی  پیشہ ورانہ خدمات میں عالمی مرکز کی شناخت حاصل ہوئی ہے ۔اس سپاس نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جناب نریندر مودی کی تصورساز قیادت   کا نتیجہ ڈجیٹل انقلاب     بشمول یونیک آئیڈینٹی  فکیشن  نمبر  سماجی مفادات اور مالیاتی شمولیت کے لئے آدھار سمات ڈجیٹل انڈیا کی صورت میں ظاہر ہوا ہے ،جس سے کاروبار ، ایز آف ڈوئنگ بزنس اور اکیسویں صدی کے ہندوستان کے لئے ڈھا نچہ جاتی سہولیات کی تعمیر کی شکل میں ظاہر ہوا ہے ۔ سپاس نامے میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے  میک ان انڈیا ،اسٹارٹ اپ انڈیا  ،ڈجیٹل انڈیا  اور سووچھ بھارت جیسے لائق تحسین اقدامات کا ذکر کیا گیا ہے ،جنہوں نے ہندوستان کو دنیا بھر میں مینوفیکچرنگ اور کاروبار  کی پسندیدہ منزل مقصودبنادیا ہے۔

          واضح ہوکہ پروفیسر فلپ کوٹلر   نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے  کیلاگ اسکول آف منیجمنٹ میں  مارکیٹنگ کے معروف  پروفیسر کی حیثیت سے فائز ہیں۔ اپنی خرابی صحت کی بنا پر انہوں نے  امریکہ کی ایموری یونیورسٹی کے ڈاکٹر جگدیش سیٹھ کو یہ ایوارڈ  پیش کرنے کے لئے مامور کیا ہے۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

U-307



(Release ID: 1559839) Visitor Counter : 83