کابینہ

آسام معاہدے سے متعلق شق 6کے نفاذ کے لئے اعلیٰ سطحی کمیٹی کی تشکیل کو  کابینہ  کی منظوری ، بوڈوافراد سے متعلق متعدد دیرینہ مطالبات کو بھی منظوری

Posted On: 02 JAN 2019 5:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی’3جنوری :  وزیراعظم، جناب نریندرمودی کی  قیادت میں مرکزی کابینہ نے آسام معاہدے سے متعلق شق 6کے نفاذ کے لئے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کی تشکیل اور بوڈوکمیونٹی سے متعلق دیگرمعاملات نیز 2003کے بندوبست سے متعلق میمورنڈم کی تجاویز کو اپنی منظوری دے دی ہے

          85-1979کے آسام مظاہروں کے بعد ، آسام معاہدے پر15اگست ، 1985کو دستخط ہوئے تھے ۔آسام معاہدے سے متعلق شق 6کے تحت یہ بات کہی گئی ہے کہ آسامی افراد کی ثقافت ، سماجی ، لسانی ، شناخت اورورثے کے تحفظ اور حفاظت کے لئے معقول اورمناسب آئینی ، قانونی اور انتظامی تحفظات کو عملی شکل دی جائیگی ۔

تاہم ایسا محسوس کیاگیاہے کہ آسام معاہدے کی شق 6پریعنی اس معاہدے پردستخط ہونے کے 35سال کے بعد بھی ، مذکورہ شق کی تجاویز پرپوری طریقے سے عملدرآمدنہیں ہوسکا، لہذاکابینہ نے ایک ایسی اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دینے کے لئے اپنی منظوری دی ہے جو مذکورہ شق میں فراہم کردہ آئینی ،قانونی اورانتظامی حفظ ماتقدم کے اقدامات کے نفاذ کے سلسلے اپنی جانب سے تجاویز پیش کریگی ۔ یہ کمیٹی 1985سے لے کر اب تک کی مدت میں آسام معاہدے کے شق نمبر 6کے سلسلے میں کئے گئے عمل کی اثرانگیزی کاجائزہ لے گی ۔ یہ کمیٹی تمام ترشراکت داروں کے ساتھ تبادلہ خیالات کا اہتما م کریگی اور آسام کی قانون ساز اسمبلی اور مقامی بلدیاتی اداروں میں آسامی باشندگان کے لئے نشستوں کے محفوظ کئے جانے کی تعداد کاجائزہ لے گی ۔یہ کمیٹی آسام کی زبان یعنی آسامی اوردیگر دیسی زبانوں کے تحفظ کے اقدامات کی ضروریات کا بھی جائزہ لے گی اور حکومت آسام کے تحت روزگارمیں ریزرویشن کے پہلوکابھی تجزیہ کریگی اوردیگرمتعلقہ امور کو زیرجائزہ لائیگی تاکہ آسامی افراد کے بہترمفادات کاتحفظ ہوسکے اورآسام کی ثقافت ، سماجی ، لسانی شناخت اور ورثے کی حفاظت ممکن ہوسکے ۔

          کمیٹی کی تشکیل اورکام کاج سے متعلق شرائط کی تفصیلات وزارت داخلہ کی جانب سے علیحدہ سے جاری کی جائیں گی ۔ توقع کی جاتی ہے کہ کمیٹی کی تشکیل سے آسام معاہدے کو اس کے حقیقی معنوں میں نافذ کرنے کا راستہ ہموار ہوگا اور اس کی مدد سے آسامی لوگوں کے طویل المدت مطالبات اور توقعات کو عملی جامہ پہنا یاجاسکے گا۔

کابینہ نے بوڈوکمیونٹی سے متعلق دیرینہ معاملات کی تکمیل کے لئے متعدد اقدامات کو بھی منظوری دی ہے۔ واضح رہے کہ بوڈو معاہدے پر2003میں دستخط  عمل میں آئے تھے،جس کے نتیجے میں آئین ہند کے چھٹویں شیڈول کے تحت بوڈوٹیریٹوریل کونسل کمیٹی کی تشکیل عمل میں آئی تھی تاہم بوڈوافراد کے مختلف اداروں اورتنظیموں کی جانب سے نمائندگیاں وصول ہوتی رہی ہیں ،جن میں مختلف دیرینہ مطالبات دوہرائے گئے ہیں ۔

کابینہ نے بوڈومیوزیم اورزبان اورثقافت کے مطالعے کے مرکز کے قیام، موجودہ آل انڈیاریڈیواسٹیشن  اوردوردرشن کیندرواقع کوکراجھار کی جدیدکاری  اور بی ٹی اے ڈی سے ہوکرگذرنے والی سپرفاسٹ ریل گاڑی کانام بدل کر اے آراواین اے آئی ایکسپریس کرنے کے عمل کو بھی اپنی منظوری دے دی ہے  ،متعلقہ وزارتیں ان فیصلوں کے نفاذ کے لئے اپنی جانب سے درکاراقدامات عمل میں لائیں گی ۔

ریاستی حکومت معقول آراضی پالیسی اورآراضی قوانین اپنانے کے لئے اپنے طورپرضروری اقدامات کریگی اور تحقیق اورترقیات برائے کسٹمز کے سلسلے میں بھی اپنی خدمات پیش کریگی ۔ یہاں بسنے والی برداریوں کی روایات اورزبانوں کے تحفظ کی بھی فکرکریگی ۔
 

**************

U-57



(Release ID: 1558390) Visitor Counter : 81