سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

قوم نے آج ڈاکٹر بی آر امبیڈ کر کو ان کے 63ویں مہاپری نروان دِوس پر خراج عقیدت پیش کیا

Posted On: 06 DEC 2018 2:17PM by PIB Delhi

نئیدہلی06دسمبر۔صدرجمہوریہ جناب رام ناتھ کووند نے بھارت رتن باباصاحب  ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو ان کے 63ویں مہاپری نروان دوس پر خراج عقیدت پیش کرنے میں قوم کی قیادت کی ۔انہوں نے آج صبح پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں  سنسد بھون کے احاطے میں  باباصاحب کے مجسمے پر گلہائے عقیدت نذر کئے ۔

نائب صدرجمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو ،وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور لوک سبھا کی اسپیکر محترمہ سمترا مہاجن  نےبھی  بھارت کے آئین کے معمار ڈاکٹر امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا۔

 جن دیگر رہنماؤں نے باباصاحب کو گلہائے عقیدت پیش کئے ، ان میں سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر تھاور چند گہلوت ،سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کے مرکزی وزیر مملکت جناب  رام داس اٹھاولے ، جناب کرشن پال گرجر ، جناب وجے سانپلا اور دیگرشخصیات بھی شامل ہیں۔

 یہ تقریب امبیڈ کر فاؤنڈیشن نے منعقد کی تھی ،جو سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کی وزارت کے ماتحت ہے ۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

U-6077



(Release ID: 1554863) Visitor Counter : 71