ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی

مرکزی کابینہ نے مل ڈیولپمنٹ پلان کے احیأ و ترقی ، بقایا تنخواہوں / اجرتوں کی ادائیگی، قانونی بقایا جات رضاکارانہ طور پر ملازمت سے سبکدوشی کی اسکیم کی سرمایہ کاری اورآر ایم ڈی پی کی تکمیل پر کمپنی کے سرمائے کے اخراج کے لئے نیپا (این ای پی اے )لمٹیڈ کی بجٹ امداد  کی منظوری دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 03 OCT 2018 6:55PM by PIB Delhi

نئیدہلی04اکتوبر۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں ہونے والے مرکزی کابینہ کی معاشی امور کی کمیٹی  کے اجلاس میں  نیپا لمٹیڈ  کے باز احیا اورمل ڈیولپمنٹ پلان (آر ایم ڈی پی ) کے لئے 469.41  کروڑروپے  کے مالی امدادی پیکج کی فراہمی کی منظوری دے دی گئی ۔ واضح ہوکہ نیپا (این ای پی اے ) مدھیہ پردیش کے نیپا نگر میں واقع  اخباری کاغذ تیار کرنے والی ، پبلک سیکٹر کی کمپنی ہے ۔

تفصیلات :

          اس پیکج میں درج ذیل امورشامل ہیں:

  • آر ایم ڈی پی کی تکمیل کے لئے کمپنی میں  اکوٹی کے طور پر 277 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری  ،جس سے کمپنی کی پیداواری صلاحیت ایک لاکھ میٹرک ٹن سالانہ ہوجائے گی ، جو سردست 83 ہزار میٹرک ٹن سالانہ ہے ۔ علاوہ ازیں اس سے کمپنی کے ذریعہ تیار کی گئی مصنوعات میں تنوع پیدا ہوگا، مصنوعات کے معیار میں اضافہ ہوگا اور نیپا لمٹیڈ میں تیاری کا کام شروع کرنے میں مدد ملے گی۔ توقع ہے کہ آر ایم ڈی پی ایک سال کی مدت میں مکمل ہوجائے گا۔
  • بقایا تنخواہوں  اور اجرتوں وغیرہ کی ادائیگی کے لئے بھی 101.58 کروڑ روپے کے قرض کی منظوری بھی دی گئی ہے۔اس اقدام سے نیپا لمٹیڈ کے ملازمین کو درپیش دشواریا دور ہوسکیں گی ۔
  • 400  ملازمین کی رضاکارانہ طور سے سبکدوشی لینے کی اسکیم (والینٹری ریٹائرمنٹ اسکیم ) کی ادائیگی کے لئے 90.83  کروڑروپے کی رقم منظور کی گئی ہے ۔
  • معقول وقت پر نیپا لمٹیڈ  کے آرایم ڈی پی کی تکمیل پر کمپنی سے سرمائے کی اخراج کی بھی منظوری دے دی گئی ہے ۔
  • آر ایم ڈی پی سے نیپا لمٹیڈ کو مدھیہ پردیش کے قبائلی علاقے میں  ملازمتو ں کے ذریعہ امداد فراہم کرنے کے علاوہ بازار سے  بہتر اورکارآمد افراد کی خدمات حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

پس منظر :

          نیپا لمٹیڈ مدھیہ پردیش کےبرہان پور ضلع میں واقع اخباری کاغذ تیار کرنے والی ایک سرکردہ کمپنی ہے ۔ اس کمپنی کا آغاز 1947  میں کیا گیا تھا اور 1981  تک  ملک میں اخباری کاغذ تیار کرنے والی واحد کمپنی تھی۔آج کل اس کمپنی میں باز احیا اور جدید کاری کے منصوبے  کا کام ہورہا ہے، جس سے نہ صرف یہ کہ کمپنی کی پیداواری اہلییت میں اضافہ ہوگا بلکہ اس کی مصنوعات میں بھی تنوع  پیدا ہوگا۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

U-5149


(ریلیز آئی ڈی: 1548515) وزیٹر کاؤنٹر : 134
یہ ریلیز پڑھیں: English , Marathi , Bengali , Tamil