وزیراعظم کا دفتر

یو ایس آئی بی سی کے بورڈ ممبروں کی وزیراعظم سے ملاقات

Posted On: 07 SEP 2018 3:39PM by PIB Delhi

نئی دہلی،07 ستمبر؍  امریکہ –ہند تجارتی کونسل (یو ایس آئی بی سی ) کے بورڈ ممبروں نے آج وزیراعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی ۔ ان بورڈ ممبروں نے وزیراعظم کو اس ہفتے کے اوائل میں ممبئی میں منعقدہ انڈیا آئیڈیا فورم  کے نتائج کے بارے میں آگاہ کیا۔ تجارتی لیڈروں نے وزیراعظم کے سامنے  ایک روڈ میپ تیار کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا تاکہ دونوں ملکوں کے مابین  دو طرفہ تجارت میں پانچ سو بلین امریکی ڈالر کے ہدف کو حاصل کیا جا سکے اوروہ ہندوستا ن میں اپنی سی ایس آر سرگرمیوں کو بہتر انداز میں وسعت دے سکیں ۔

بورڈ ممبروں کے ساتھ بات چیت کرتے  ہوئے وزیراعظم نے حکومت ہند کے ذریعے کئے گئے  متعدد اصلاحات کا ذکر کیا۔ انہوں نے ہندوستان میں سرمایہ کاری کے زبردست مواقع کے بارے میں بھی گفتگو کی۔ انہوں نے امریکی سرمایہ کاربرادری کو ہندوستان میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے زور دے کر کہا۔ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان مشترکہ قدروں کا ذکر کرتے ہوئے  وزیراعظم  نے دونوں ممالک کے درمیان وسیع پیمانے پر عوامی رابطے کے لئے  زور دیا۔

 

*************

 ( م ن ۔  م ع    ۔ م ف  (

 

 U. No. 4630



(Release ID: 1545354) Visitor Counter : 67