وزیراعظم کا دفتر

کھیل کود کے شائقین کو قومی کھیل کود کے دن کے موقع پر وزیراعظم کی مبارکباد

Posted On: 29 AUG 2018 9:42AM by PIB Delhi

نئی دہلی۔29اگست، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نیشنل اسپورٹس ڈے یا قومی یوم کھیل کود کے موقع پر کھیل کود کے شائقین کو مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قومی کھیل کود کے دن کے موقع پر ،کھیل کود کے تمام شائقین کو مبارکباد۔  مشہور و معروف ہاکی پلیئر میجر دھیان چند جی کو ان کی پیدائش کی سالگرہ پر خراج عقیدت۔ میں عوام سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ کھیل کود اور چاق و چوبند رہنے سے متعلق سرگرمیوں کو  ترجیح دیں، کیونکہ  ایک صحت مند بھارت کی تعمیر میں  یہ ایک معاون امر ہوگا۔

وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں ان افراد کو سلام کرتا ہوں جنھوں نے کھیل کود  کے مختلف مقابلوں میں بھارت کی نمائندگی کی ہے۔ ان کی جانفشانی اور عزم نے متعدد سنگ میل حاصل کیے ہیں۔ یہ سال ہماری کھیل کود برادری کے لیے ،بڑا عظیم سال رہا ہے، کیونکہ بھارتی کھلاڑیوں نے، ایشیائی کھیل 2018 اور دولت مشترکہ کھیل کود سمیت، مختلف کھیل کود مقابلوں میں، عمدہ مقامات حاصل کیے ہیں۔

***********

U – 4467


(Release ID: 1544207) Visitor Counter : 150