وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم کا روانڈا ، یوگانڈا اور جنوبی افریقہ کا سرکاری دوہ ۔۔ 23-27 جولائی ، 2018

Posted On: 23 JUL 2018 6:28AM by PIB Delhi


نئی دلّی ،23 جون؍وزیر اعظم جناب نریندر مودی 23 سے 24 جولائی تک جمہوریہ روانڈا ، 24سے 25 جولائی تک یوگانڈا اور 25 سے 27 جولائی تک جنوبی افریقہ کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں ۔ یہ بھارت کے وزیر اعظم کا روانڈا کا اولین دورہ ہوگااور گزشتہ 20 برسوں میں یوگانڈا کے لئے ہمارے وزیر اعظم کا یہ پہلا دورہ ہوگا ۔جنوبی افریقہ کے لئے یہ دورہ برکس چوٹی کانفرنس کے پس منظر میں ہو رہا ہے ۔
روانڈا اوریوگانڈا میں وزیر اعظم کی سرکاری مصروفیات میں صدور کے ساتھ باہمی میٹنگوں کا اہتمام ، تجارتی وفود اور بھارتی برادریوں سے ملاقات اور بات چیت شامل ہیں ۔روانڈا میں وزیر اعظم نسل کشی میوزیم دیکھنے جائیں گے اور وہاں گرینکا ( فی کنبہ ایک گائے ) نامی تقریب میں شرکت کریں گے ، جو کہ صدر پال کاگمامے کی ذاتی پہل پر شروع کی گئی سماجی تحفظ کی ایک اسکیم ہے ۔ یوگانڈا میں وزیر اعظم وہاں کی پارلیمنٹ میں ایک کلیدی خطبہ دیں گے ۔ یہ یوگانڈا کی پارلیمنٹ میں بھارتی وزیر اعظم کا پہلا خطاب ہوگا ۔
جنوبی افریقہ میں ، وزیر اعظم وہاں کے صدر سے باہمی ملاقات کریں گے اور برکس چوٹی کانفرنس اور برکس سے متعلقہ میٹنگوں میں شرکت کریں گے ۔برکس میٹنگ میں شرکت کرنے والے ممالک کے ساتھ بھی باہمی ملاقاتیں متوقع ہیں ۔
بھارت کے افریقہ کے ساتھ قریبی ، گرم جوش اوردوستانہ تعلقات قائم ہیں جنہیں مضبوط ترقیاتی شراکت داری اور غیر ممالک میں مقیم بھارتی برادری کی بنیاد پر مزید استحکام حاصل ہوتا ہے ۔ اس دورے کے دوران دفاع ، تجارت ، ثقافت ، زراعت اور ڈیری تعاون کے شعبوں میں متعدد معاہدے اور مفاہمت ناموں پر دستخط ہوں گے ۔
گزشتہ چند برسوں کے دوران افریقی ممالک کے ساتھ متعدد شعبوں میں ہمارے اشتراک میں اضافہ ہوا ہے اور بھارت کی جانب سے گزشتہ چار برسوں کے دوران صدر ، نائب صدر اور وزیراعظم کی سطح پر کم و بیش 23 دورے کئے گئے ہیں ۔ بھارت اپنی غیر ملکی پالیسی میں افریقہ کو اولین ترجیح دیتا ہے ۔ وزیر اعظم کے روانڈا ، یوگانڈا اور جنوبی افریقہ کے دورے سے جنوبی افریقی بر اعظم کے ساتھ ہمارے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ۔

 


۔ ۔ ۔ ۔ ۔


u.3758
م ۔ ر ۔ ر۔



(Release ID: 1539611) Visitor Counter : 79