خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
’’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘‘ (بی بی بی پی )اسکیم کے تحت 244 نئے اضلاع کی قومی کانفرنس کل منعقد ہوگی
Posted On:
03 MAY 2018 12:12PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 03 مئی ۔مرکزی وزارت برائے ترقی خواتین واطفال کی جانب سے کل نئی دہلی میں بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ (بی بی بی پی ) کےتحت 244 اضلاع کی قومی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ پورے دن جاری رہنے اس کانفرنس میں 244 اضلاع کے نوڈل افسران ریاستی افسران اور دیگرسینئر افسران
شرکت کریں گے ۔ترقی خواتین واطفال کے امور کی مرکزی وزیر محترمہ مینکا سنجے گاندھی اس کانفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گی جبکہ وزیر مملکت برائے ترقی خواتین واطفال ڈاکٹر ویریندر کمار اس کانفرنس میں مہمان ذی وقار کی حیثیت سے شرکت کریں گے ۔
اس کانفرنس میں ترقی خواتین واطفال کے امور کی وزارت کے سکریٹری جناب راکیش سریواستو بی بی بی پی کے تحت اس اسکیم کے اب تک کے سفر پر روشنی ڈالیں گے ۔علاوہ ازیں صحت اور خاندانی بہبود کی وزار ت اور فروغ وسائل انسانی کی وزارت کے افسران جنسی تفریق وامتیاز کی کمی کی صورتحال میں بہتری پر اپنے اپنے شعبوں میں ہونے والے تجربات کی تفصیل پیش کریں گے ۔علاوہ ازیں نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات کمی اور بچیوں کی تعلیم سے متعلق امور بھی اس کانفرنس میں زیر بحث آئیں گے ۔اس کانفرنس کے بالمشافہ گفتگو کے ایک اجلاس میں ملک کے مختلف علاقوں کے منتخب بی بی بی پی اضلاع کے ڈسٹرک کلکٹر گزشتہ تین برسوں کے دوران اس سلسلے میں کئے گئے جدت طراز اقدامات کی تفصیل بھی بیان کریں گے ۔اس موقع پر ریاست ہریانہ کی جانب سے شہری سماج کے شراکتدار بھی ریاستی سطح کے اپنے تجربات بیان کریں گے ۔
یہ کانفرنس باہمی تجربات کے لین دین اور نئے اضلاع کو یہ پروگرام کامیابی کے ساتھ روبہ عمل لانے کی ترغیب دئے جانے ا موقع فراہم کرے گی۔اس کانفرنس میں شرکت کرنے والوں میں ترقی خواتین واطفال کے پرنسپل سکریٹری اور مختلف ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے محکمہ تعلیم وصحت کے پرنسپل سکریٹری اور 244 اضلاع کے ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ حضرات شرکت کریں گے ۔
دوسری طرف وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک بھر کے 640 اضلاع میں بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ (بی بی بی پی ) اسکیم کو ملک گیر پیمانے پر شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ وزیر اعظم نے 8 مارچ 2018 کو راجستھان کے شہر جھنجھنوں میں یہ اعلان کیا تھا ۔یادرہے کہ اس اسکیم میں ملک کے 244 نئے اضلاع کو ہمہ شعبہ جاتی اقدامات کے لئے دائرہ کار میں شامل کیا جائے گا ۔ یہ اقدام پہلے ہی اس دائرہ کار میں لائے جانے والے 161 اضلاع کے علاوہ اضافی اقدام ہوگا ۔ باقیماندہ 235 اضلاع کو میڈیا مہم اور مشاورتی رسائی کے ذریعہ اس دائرہ کار میں شامل کیا جائے گا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔س ش ۔رم
U-2418
(Release ID: 1531178)