وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے وارانسی میں ، وارانسی اورپٹنہ کے مابین ریل گاڑی کو جھنڈی دکھائی ، مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کیا اور عوامی جلسے سے خطاب کیا

Posted On: 12 MAR 2018 7:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،13؍مارچ : وزیراعظم ،جناب نریندرمودی نے کل وارانسی میں منڈوا ڈیہہ اسٹیشن اورپٹنہ کے مابین چلنے والی ریل گاڑی کو جھنڈی دکھاکررخصت کیا۔ انھوں نے وارانسی میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کیااور ڈی ایل ڈبلیوگراونڈ میں عوامی جلسے سے خطاب کیا۔

          انھوں نے فرانس کے  صدر، امنیوویل میکرون کے گرم جوشانہ استقبال اورمیزبانی کے لئے وارانسی کے عوام کا شکریہ اداکیا۔ انھوں نے  کہاکہ حکومت ہند نے  ڈی ایل ڈبلیو کی لگاتار ترقی کا عہد کررکھا ہے ، کیونکہ یہ وارانسی کی صنعتی ترقی کی ایک علامت ہے ۔

          انھوں نے ہاوسنگ کے شعبے میں ریاستی حکومت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی حکومت زیادہ سے زیادہ لوگوں کو رہائشی سہولت فراہم کرانے کویقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے ۔

          انھوں نے اس موقع پرمنعقد کی گئی اس نمائش کی بھی تعریف کی ،جس کا موضوع‘ کچرے سے دولت’ تک تھا ۔

          انھوں نے کہا کہ وارانسی میں سیاحت کو فروغ دینے  کے زبردست مضمرات موجود ہیں ، اور شہر کوصاف ستھرارکھنے  کے لئے تمام کوششیں کی جانی چاہیئں ۔

          وزیراعظم نے کہا کہ حال ہی میں اعلان کردہ آیوش  مان بھارت  اسکیم صحت کے شعبے کو یکسربدل کررکھ دیگی ۔انھوں نے مزید کہا کہ یہ ناداروں کو عمدگی کی حامل صحتی خدمات فراہم کریگی ۔

          وزیراعظم نے اس اسکیم کو ازحد عمدہ طریقے سے نافذ کرنے کے لئے حکومت اترپردیش کی ستائش کی ۔

 

U-1385



(Release ID: 1524026) Visitor Counter : 81