پوسٹ کرنے کی تاریخ:
29 NOV 2026 3:26PM by PIB Delhi
وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ خواتین کی زیادہ سے زیادہ شراکت داری کو یقینی بنانے کی جدوجہد کئی دہائیوں سے جاری ہے اور وہ بھی برسوں سے اس مقصد کے لیے کوششیں کرنے والوں میں شامل رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کا عزم غیر متزلزل ہے اور قومی مفاد سب سے مقدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب چند سیاسی جماعتوں کے مفادات کو قومی مفاد پر ترجیح دی جاتی ہے تو اس کے نتائج ناری شکتی اور قومی مفاد دونوں کو بھگتنے پڑتے ہیں۔
نریندر مودی نے کہا کہ ’ناری شکتی وندن‘ ترمیم وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ یہ عزم مضبوط ہے اور نصف آبادی کے خوابوں اور ملک کے مستقبل کے لیے اسے پورا کرنا ضروری ہے۔
ایک ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں کہا:
’’ہندوستان کی ترقی، ناری شکتی کے خوابوں کی پرواز...‘‘
(“भारत की प्रगति, नारीशक्ति के सपनों की उड़ान...”)
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U :8455 )