پوسٹ کرنے کی تاریخ:
28 NOV 2026 5:15PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اتراکھنڈ کے ضلع پوڑی گڑھوال میں پیش آنے والے ایک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
وزیر اعظم نے پی ایم این آر ایف سے ہر جاں بحق شخص کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50,000 روپے کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر ایک پوسٹ ساجھا کی؛
’’اتراکھنڈ کے ضلع پوڑی گڑھوال میں پیش آنے والے ایک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع کے بارے میں جان کر بے حد رنجیدہ ہوں۔ میں ان تمام لوگوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔
پی ایم این آر ایف سے ہر جاں بحق ہونے والے فرد کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔ زخمیوں کو 50,000 روپے دیے جائیں گے: وزیر اعظم نریندر مودی @narendramodi‘‘
****
(ش ح –ا ب ن)
U.No:8422