وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ایک مضمون شیئر کیا، جس میں اجاگر کیا گیا ہے کہ اولمپکس کا خواب ملک بھر کی خواتین کے لیے کس طرح نئے مواقع کے دروازے کھول سکتا ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 26 NOV 2026 2:31PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مایہ ناز بیڈمنٹن کھلاڑی محترمہ پی وی سندھو کا ایک مضمون شیئر کیا، جس میں اس بات کو اجاگر کیا گیا ہے کہ اولمپکس کا خواب ہندوستان بھر کی خواتین کے لیے نئے مواقع کے دروازے کھول سکتا ہے۔

محترمہ سندھو نے اس بات کو اجاگر کیا کہ 2036 کے اولمپکس کی میزبانی کے لیے ہندوستان کی کوششیں کھیلوں میں خواتین کی شرکت کو فروغ دینے، زمینی سطح پر کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور مالی خود مختاری کے نئے راستے ہموار کرنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے اس کے ساتھ ہی اسمتا (اے ایس ایم آئی ٹی اے) جیسے اقدامات اور کھیلوں میں کامیابیوں کے ذریعے خواتین کھلاڑیوں کی اگلی نسل کو ترغیب دینے میں ان کے رول کو بھی اجاگر کیا۔

وزیر اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:

‘‘اولمپکس کا خواب ہندوستان بھر کی خواتین کے لیے نئے مواقع کے دروازے کھول سکتا ہے۔

معروف بیڈمنٹن کھلاڑی Pvsindhu1@ نے اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ 2036 کے اولمپکس کی میزبانی کے لیے ہندوستان کی کوششیں کھیلوں میں خواتین کی شرکت کو فروغ دینے، زمینی سطح پر کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور مالی خود مختاری کے نئے راستے ہموار کرنے میں کس طرح معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔

انہوں نے اسمتا (اے ایس ایم آئی ٹی اے) جیسے اقدامات اور کھیلوں میں کامیابیوں کے ذریعے خواتین کھلاڑیوں کی اگلی نسل کو ترغیب دینے میں ان کے رول کو بھی اجاگر کیا ہے۔’’

https://www.hindustantimes.com/opinion/india-hosting-the-olympics-will-empower-its-women-101795631127186.html

******

 

UNO-8292

ش ح۔ع ح ۔اش ق


(ریلیز آئی ڈی: 2341944) وزیٹر کاؤنٹر : 6