57th International Film Festival of India 2026
20 – 28 Nov 2026

’بھائی بینڈ‘ نے اِفّی 2026 میں بھائی چارے، روایات اور بدلتے وقت کی ایک دل نشیں کہانی پیش کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 NOV 2026 3:17PMby PIB Delhiریلیز آئی ڈی: 2341230Views: 5

گوا، 25 نومبر 2026

منیش سینی کی ہدایت کاری میں بننے والی گجراتی فلم’بھائی بینڈ‘آج گوا میں منعقدہ 57ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف انڈیا (اِفّی) 2026 کے گالا پریمیئر سیکشن میں پیش کی گئی۔ یہ فلم دو بھائیوں کی کہانی بیان کرتی ہے، جو اپنے گاؤں میں روایتی شادی بیاہ میں موسیقی بجانے والا بینڈ چلاتے ہیں۔ ایک اختلاف کے باعث جب دونوں بھائیوں کے راستے جدا ہو جاتے ہیں تو ان کی زندگی ایک غیر متوقع موڑ لے لیتی ہے۔ چند ہفتوں بعد جب ان میں سے ایک بھائی اپنے فون میں موجود گانوں کی فہرست کے ساتھ ڈی جے سسٹم اور بڑے بڑے اسپیکر لے کر واپس آتا ہے تو روایتی بینڈ کو ایک غیر متوقع چیلنج کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کے بعد کہانی میں یہ دکھایا گیا ہے کہ تکنیکی ترقی روایتی پیشوں اور خاندانی رشتوں کو کس طرح متاثر کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/WhatsAppImage2026-11-25at3.01.33PM_20261125151953_166f21.jpeg

آج پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) کے زیر اہتمام منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فلم کے ہدایت کار منیش سینی نے اس بات پر زور دیا کہ اگرچہ یہ فلم گجراتی زبان اور ثقافتی ماحول میں رچی بسی ہے، لیکن اس کا بنیادی پیغام اور کہانی آفاقی نوعیت کے ہیں اور بھارت بھر کے ناظرین ان سے خود کو جوڑ سکتے ہیں۔ انہوں نے علاقائی سنیما سے وابستہ فنکارانہ اظہار اور کہانیوں کو مقبول بنانے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی، تاکہ انہیں وسیع تر ناظرین تک پہنچایا جا سکے۔ سینی نے کہا کہ انہیں فلم کا عنوان خاص طور پر پسند ہے، کیونکہ اس سے دو بھائیوں کے درمیان محبت اور یگانگت کے ساتھ ساتھ شادی بیاہ میں موسیقی بجانے والے بینڈ کا مفہوم بھی اخذ کیا جا سکتا ہے۔

اداکار پرت کامانی نے’بھائی بینڈ‘کو ایک منفرد فلم قرار دیا، جو رنگوں اور جوش و خروش سے بھرپور ہے۔ اپنی پہلی گجراتی فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت کار منیش سینی کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کا ذکر کیا اور فلم سازی کے دوران ملنے والی آسانی اور تخلیقی آزادی کو سراہا۔ اداکار نے فلم کی کاسٹ کے انتخاب کے عمل سے جڑا ایک دلچسپ واقعہ بھی بیان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کردار کے لیے ان کا انتخاب حتمی ہونے سے پہلے انہوں نے خود ہدایت کار سے اسکرین ٹیسٹ لینے کی درخواست کی تھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/WhatsAppImage2026-11-25at3.01.49PM_20261125152031_b8f89b.jpeg

اداکار چراغ کتریچا نے اپنے کردار کو سمجھنے اور اسے اپنی شخصیت میں اتارنے کے عمل کے بارے میں بات کی، تاکہ اپنی اداکاری میں حقیقت کا رنگ بھر سکیں۔ انہوں نے ایک گلوکار کا کردار نبھانے میں درپیش چیلنجوں کا بھی ذکر کیا اور اسے ایک مشکل لیکن دلچسپ تجربہ قرار دیا۔

اپنے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ شردھا ڈانگر نے اسے ایک خوش مزاج اور دلکش شخصیت کا حامل قرار دیا۔ اپنے تجربے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے فلم کی پوری ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے دوران باہمی تعاون اور خوش گوار لمحات کے بارے میں بھی گرم جوشی سے اظہارِ خیال کیا۔

مزاح، موسیقی اور دل چسپ کہانی کے امتزاج کے ذریعے’بھائی بینڈ‘پردۂ سیمیں پر ایک ایسی کہانی پیش کرتی ہے جو شادی بیاہ کی تقریبات میں موسیقی کے بدلتے انداز سے کہیں آگے جاتی ہے۔ یہ فلم ٹیکنالوجی، روایتی ذرائع معاش اور انسانی رشتوں کے باہمی تعلق پر سوالات اٹھانے کے ساتھ ساتھ علاقائی کہانیوں کے ثقافتی رنگا رنگی کو بھی نمایاں کرتی ہے۔

پریس کانفرنس کی نظامت جناب کرن مرلی نے کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/WhatsAppImage2026-11-25at3.02.06PM_20261125152107_a278eb.jpeg

مکمل پریس کانفرنس یہاں دیکھیں:

****

 (ش ح ۔رک)

U. No.8219


Great films resonate through passionate voices. Share your love for cinema with #IFFI2026 and #StoriesWithoutBorders. Tag us @pibindia on Instagram and @PIB_India on X, and we will help amplify your festival moments!

For accredited journalists, critics, bloggers, and vloggers seeking 1-on-1 interviews with filmmakers and festival juries, write to us at:
iffi.mediadesk@pib.gov.in with the subject line: Take One with PIB.


Official Release ID: 2341230
•
Media Centre: Goa
•
Festival Dates: Nov 20 – 28, 2026