مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا ٹیلی کام اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ای کنکلیو 2026 کی صدارت کی، ملکی ٹیلی کام جدت طرازی اور انٹرپرینیورشپ کو مضبوط بنانے کا مطالبہ


پچھلی دہائی کے دوران، ہندوستان ٹیکنالوجی کا صارف بننے سے ٹیکنالوجی کا خالق بننے کی طرف بڑھ گیا ہے، ٹیلی کام سیکٹر اس کی سب سے گہری مثال ہے: جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا

کنکلیو سٹارٹ اپس، ایم ایس ایم ای، سرمایہ کاروں اور صنعت کے رہنماؤں کو اکٹھا کرتا ہے تاکہ مقامی ٹیلی کام ٹیکنالوجیز کی ترقی اور تجارتی کاری کو تیز کیا جا سکے

ڈی او ٹی نے دیسی ٹیلی کام جدت طرازی اور انٹرپرینیورشپ کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 24 NOV 2026 5:12PM by PIB Delhi

شمال مشرقی خطہ کے مواصلات اور ترقی کے مرکزی وزیر جناب جیوتی رادتیہ ایم سندھیا نے آج نئی دہلی کے لیڈرز لاؤنج، بھارت منڈپم میں، ٹیلی کمیونیکیشن کی وزارت (ڈی او ٹی)، وزارت مواصلات کے ذریعے منعقدہ ٹیلی کام اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ای  کنکلیو 2026 کی صدارت کی۔ کنکلیو نے دیسی ٹیلی کام اختراعات کو مضبوط بنانے، انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے اور گھریلو ٹیکنالوجیز کی ترقی اور کمرشلائزیشن میں سہولت فراہم کرنے کے لیے حکومت کے عزم پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image001_20261124171506_58f86c.jpg

کنکلیو نے ٹیلی کام اسٹارٹ اپس، مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای)، صنعت کے لیڈروں، سرمایہ کاروں، اکیڈمی اور حکومتی نمائندوں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا تاکہ مقامی مصنوعات اور حل کی نمائش کی جاسکے، گھریلو اختراع کاروں کو درپیش چیلنجوں پر غور کیا جاسکے اور ہندوستانی ٹیلی کام ٹیکنالوجیز کو بڑھانے کے مواقع تلاش کیے جاسکیں۔

نیتی آیوگ کی ممتاز فیلو اور نیتی  فرنٹیئر ٹیک ہب کی چیف آرکیٹیکٹ محترمہ دیبجانی گھوش نے سیشن کے دوران کلیدی خطبہ دیا، جس میں جدت طرازی کو فروغ دینے، اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے اور ٹیکنالوجی کی قیادت میں ایک قابل عمل ماحولیاتی نظام کی تشکیل پر روشنی ڈالی۔

کنکلیو میں ٹیلی کام ٹیکنالوجی کے اسٹیک، یعنی ریڈیو ایکسیس نیٹ ورک اور کور، ایپلی کیشنز، چپ سیٹس، سیکیورٹی اور معیارات کا احاطہ کرنے والے پانچ اہم موضوعاتی شعبوں میں پریزنٹیشنز اور مباحثے شامل تھے۔ ہر موضوعی گروپ کی نمائندگی ڈی او ٹی کے متعلقہ حکام نے کی، جنہوں نے شرکاء کو مختلف سرکاری اقدامات، پالیسی مداخلتوں اور اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ای کو سپورٹ کرنے اور مجموعی ٹیلی کام اختراعی ماحولیاتی نظام کو مضبوط کرنے کے لیے محکمے کی جانب سے شروع کیے جانے والے فریم ورک کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس کانکلیو میں سٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ای کی طرف سے لگائے گئے 11 نمائشی اسٹالز بھی پیش کیے گئے، جو انہیں پالیسی سازوں، صنعت کے رہنماؤں، سرمایہ کاروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو اپنی جدید دیسی مصنوعات، ٹیکنالوجیز اور حل دکھانے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image002_20261124171514_69b00d.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image003_20261124171521_6d992e.jpg

مرکزی وزیر نے ٹی سی او ای انڈیا کے زیر اہتمام ایمرجنگ ٹیکنالوجیز ہیکاتھون 2026 کے فاتحین کو بھی مبارکباد دی۔ ہیکاتھون کو نو ٹیکنالوجی ڈومینز میں 2,870 سے زیادہ رجسٹریشنز اور 620 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں طلباء، اسٹارٹ اپس، کمپنیوں اور تعلیمی اداروں کی شرکت تھی۔ فاتحین کو ان کے اختراعی حل کے لیے انعامات اور انعامی رقم سے نوازا گیا۔ انٹرا انوویشن ایل ایل پی  نے وایوکے لیے پہلا انعام حاصل کیا، ایک دیسی ساختہ ٹائر پریشر سینسر سسٹم آن چپ؛ ڈانیوس انٹرنیشنل پرائیوٹ لمیٹیڈ نے کیبل اسمتھ کے لیے دوسرا انعام حاصل کیا، یہ ایک روبوٹک آپٹیکل پیچ پینل حل ہے جو فائبر کنکشن کی ریموٹ پروویژننگ کو فعال کرتا ہے۔ جبکہ مشترکہ تیسرا انعام آئی اائی ٹی بامبے  (ٹیم درسٹی ) کو کووچ کے لیے دیا گیا، جو کہ نجی 5جی  نیٹ ورکس کے لیے ایک سیکیورٹی انجن ہے، اور ملٹری کالج آف ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ (ٹیم  رودرا)کو وجرا لنک کے لیے، جو ڈرون کے لیے ایک اینٹی جیمنگ کمیونیکیشن حل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image004_20261124171528_d5e169.jpg

اس کانکلیو (اجلاس) سے خطاب کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے کہا، "گزشتہ ایک دہائی میں ہندوستان کی کاروباری (انٹرپرینیوریل) طاقت کے دوبارہ ابھرنے کے تناظر میں آج کا دن ایک انتہائی خوش کن تجربہ رہا ہے۔ ہمارا ملک ہمیشہ سے جدت، ٹیکنالوجی، سائنس اور کاروبار کا گہوارہ رہا ہے۔ ہزاروں سالوں سے، ہندوستان نے بنی نوع انسان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔ گزشتہ ایک دہائی کے دوران، ہندوستان ٹیکنالوجی کے محض ایک صارف (کنزیومر) سے آگے بڑھ کر ٹیکنالوجی کا تخلیق کار بن گیا ہے۔ معزز وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، آج ہندوستان دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت اور منڈی کے طور پر ابھرا ہے۔ 2014 میں جہاں ہندوستان میں صرف چند سو اسٹارٹ اپس تھے، وہیں اب یہ تعداد 2,00,000 سے تجاوز کر گئی ہے؛ اور یہ سب معزز وزیر اعظم کی جانب سے اختیار کردہ متعدد فوری اور مؤثر اقدامات کی بدولت ممکن ہوا ہے۔"

 

انہوں نے مزید کہا کہ، "ٹیلی کام کا شعبہ اس بات کی سب سے نمایاں مثال ہے کہ کس طرح ہندوستان ٹیکنالوجی کے تخلیق کار کے طور پر سامنے آیا ہے، کیونکہ یہاں ٹیکنالوجی کو آزمانے کے لیے وسیع پیمانے پر گنجائش موجود ہے۔ ایک ایسا ملک جہاں کبھی صرف 25 کروڑ انٹرنیٹ کنکشن تھے، وہاں اب یہ تعداد 110 کروڑ تک پہنچ گئی ہے؛ اسی طرح براڈ بینڈ کنکشنز کی تعداد 6 کروڑ سے بڑھ کر 104 کروڑ ہو گئی ہے۔ ہم دنیا کی واحد ٹیلی کام نیٹ ورک مارکیٹ ہیں جو دو ہندسوں (ڈبل ڈیجٹ) کی شرح سے ترقی کر رہی ہے۔"

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image005_20261124171535_88171c.jpg

ٹیلی کمیونیکیشن کا محکمہ (ڈی او ٹی) مقامی ٹیلی کام اختراعی ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے مختلف اقدامات پر عمل درآمد کر رہا ہے، جس میں ٹیلی کام ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ فنڈ ،ٹیکنالوجی کی ترقی اور سرمایہ کاری پروموشن اسکیم اور 100 5جی  یوز کیس لیبز شامل ہیں، جو تحقیق اور ترقی، عالمی معیار سازی، پروڈکٹ کی درستگی میں معاونت کرتے ہیں۔ ان اقدامات کی تکمیل کرتے ہوئے، ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ، 2023، کیپٹیو نان پبلک نیٹ ورکس اور ریگولیٹری سینڈ باکس کے فریم ورک کے ذریعے، انٹرپرائز نیٹ ورکس کے لیے ایک قابل پالیسی ماحول اور جدید ٹیلی کام ٹیکنالوجیز کی لائیو جانچ فراہم کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image006_20261124171541_75c108.jpg

اس تناظر میں، کنکلیو میں کیپٹیو ٹیلی کمیونیکیشن سروسز اور ریگولیٹری سینڈ باکس پر سرشار سیشنز پیش کیے گئے، جس میں ڈی او ٹی کے نمائندوں نے شرکاء کو متعلقہ ریگولیٹری فریم ورک اور ان کی دفعات سے آگاہ کیا۔ ایریکوسن  نے دونوں موضوعات پر عالمی تناظر اور صنعت کے تجربات کا اشتراک کیا۔ اس سیشن نے صارف ایجنسیوں، صنعت کے نمائندوں، سٹارٹ اپس اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے درمیان بات چیت کے لیے ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کیا تاکہ ممکنہ ایپلی کیشنز، نفاذ کی ضروریات اور ان فریم ورک سے پیدا ہونے والے مواقع پر خیالات کا تبادلہ کیا جا سکے۔

کنکلیو نے اسٹارٹ اپس، ایم ایس ایم ای، اکیڈمی، سرمایہ کاروں اور صنعتوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے، مقامی تکنیکی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے اور اختراع اور انٹرپرینیورشپ کے لیے ایک قابل ماحول پیدا کرنے کے لیے ڈی او ٹی کے عزم کی تصدیق کی، وکست بھارت 2047 کے وژن کے مطابق ہو۔

سوشل میڈیا پر فالو کریں :

X - https://x.com/DoT_India

Insta- https://www.instagram.com/department_of_telecom?igsh=MXUxbHFjd3llZTU0YQ==

Fb - https://www.facebook.com/DoTIndia

Youtube: https://youtube.com/@departmentoftelecom?si=DALnhYkt89U5jAaa

ش ح ۔ ال ۔ع ر

UR-8186


(ریلیز آئی ڈی: 2340934) وزیٹر کاؤنٹر : 6