57th International Film Festival of India 2026
20 – 28 Nov 2026

افی 2026 میں ‘نرمانجلی’ نے چنڈی گڑھ کی تعمیر میں میکیئج نووِکی کے کم معروف کردار کو اجاگر کیا

دستاویزی فلم میں آزادی کے بعد ہندوستان کی شہری منصوبہ بندی میں پولینڈ نژاد امریکی معمار کے اہم اور پیش رو کردار کو پیش کیا گیا ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 23 NOV 2026 4:40PMby PIB Delhiریلیز آئی ڈی: 2340428Views: 7

آج گوا میں منعقدہ 57ویں بین الاقوامی فلمی میلے (آئی ایف ایف آئی-افی) کے موقع پر پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) کی جانب سے منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں قومی ایوارڈ یافتہ فلم ساز سورج کمار نے اپنی غیر فیچر دستاویزی فلم ‘نرمانجلی: میکیئج نووِکی کا چنڈی گڑھ’ کے ذریعے میکیئج نووِکی کے کم معروف کارناموں کو اجاگر کیا۔ یہ فلم چنڈی گڑھ کے تعمیراتی تصور کی تشکیل میں نووِکی کے کردار کو پیش کرتی ہے، جس کی جھلک شہر کے منفرد جالی دار بیرونی حصوں، محلوں کے بازاروں اور شہری منظرنامے میں نمایاں طور پر دکھائی دیتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/WhatsAppImage2026-11-23at4.41.43PM_20261123164606_afcc52.jpeg

سخت اور بھاری بھرکم عمارتیں تعمیر کرنے کے بجائے، نووِکی کے نقشے ہندوستان کی آب و ہوا اور مقامی لوگوں کی طرزِ زندگی کو مدنظر رکھ کر تیار کیے گئے تھے۔ انہوں نے ایک مصنوعی آبی ذخیرے کا تصور پیش کیا تھا، جو بعد میں ‘سکھنا جھیل’کے نام سے وجود میں آیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایسے خود کفیل رہائشی ‘سپر بلاکس’ کا منصوبہ بھی بنایا تھا، جہاں اسکول، پارک، بازار اور اجتماعی سرگرمیوں کے لیے جگہیں موجود ہوں۔ تاہم، 1950 میں جب وہ اپنے اس تصور کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ہندوستان واپس آنے کی تیاری کر رہے تھے، تو ایک طیارہ حادثہ میں ان کا انتقال ہوگیا۔ ان کے خیالات اور تصورات ان کے تیار کردہ خاکوں کی صورت میں محفوظ رہے، جنہیں سوئس معمار پیئر جینرے   نے سمجھا اور چنڈی گڑھ کے سیکٹر 7 اور 8 کی تعمیر و ترقی میں شامل کیا۔

اس تاریخ کے اس کم معروف پہلو کو دوبارہ منظرعام پر لانے کے لیے ہندوستان سے باہر بھی بڑے پیمانے پر پرانے دستاویزی ریکارڈ کی چھان بین کرنا پڑی۔ چنڈی گڑھ کے آرکیٹیکچر میوزیم میں نووِکی کے صرف 20 سے 25 فن پارے محفوظ ہیں۔ ایسے میں سورج کمار نے اخبار ‘دی ٹریبیون’ کے پرانے شماروں اور نارتھ کیرولائنا اسٹیٹ یونیورسٹی میں محفوظ ڈیجیٹل ڈیزائن نوٹس کی مدد سے تاریخی مواد تلاش کیا۔ اسی یونیورسٹی میں نووِکی شعبۂ تعمیرات کے سربراہ رہ چکے تھے۔ اس تحقیقی کام میں پولینڈ کے سفارت خانے اور پولش انسٹی ٹیوٹ نے تعاون کیا، جس کی تجویز پولینڈ کے سفیر نے پیش کی تھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/WhatsAppImage2026-11-23at4.42.34PM_20261123164540_eed4fc.jpeg

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سورج کمار نے کہا کہ نووِکی کے 75 سال پرانے نقشوں میں آج کے ہندوستانی شہروں کے لیے بھی کئی اہم سبق پوشیدہ ہیں، جو شدید گرمی اور شہروں کے بے ہنگم پھیلاؤ جیسے مسائل سے دوچار ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جدید طرزِ تعمیر میں مقامی آب و ہوا اور انسانی ضروریات کو لازماً مدنظر رکھا جانا چاہیے۔

سورج کمار اور ڈاکٹر گریما سنگھ کی قیادت میں قائم جانسنز سورج فلمز انٹرنیشنل (جے ایس ایف آئی) کے زیرِ اہتمام تیار کی گئی فلم‘نرمانجلی’کی کہانی مرتضیٰ علی خان نے لکھی ہے، جبکہ اس کی عکس بندی راکیش رانا، تدوین امت رائے اور موسیقی سُبھَیندر راؤ اور ساسکیا راؤ ڈی ہاس نے ترتیب دی ہے۔ اس فلم میں سینئر اداکار وکٹر بنرجی بھی نظر آئیں گے۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن (آئی آئی ایم سی) کے فارغ التحصیل سورج کمار کو دستاویزی اور فیچر فلم سازی کا 27 سالہ تجربہ حاصل ہے۔ ان کے سابقہ کاموں میں 500 سے زائد دستاویزی فلمیں اور‘تھنکنک آف ہِم’ اور ‘پلپلنتری’ جیسی فلمیں شامل ہیں۔

پریس کانفرنس یہاں دیکھیں:

محترمہ اروشی ببر نے پریس کانفرنس کی نظامت کی۔

Read IFFILOID here: https://www.pib.gov.in/iffi/57/iffiLoid.aspx?yr=2026&lang=1&reg=48

 

 

 

 ش ح۔  م م۔  ج ا

U.No. 8141

 


Great films resonate through passionate voices. Share your love for cinema with #IFFI2026 and #StoriesWithoutBorders. Tag us @pibindia on Instagram and @PIB_India on X, and we will help amplify your festival moments!

For accredited journalists, critics, bloggers, and vloggers seeking 1-on-1 interviews with filmmakers and festival juries, write to us at:
iffi.mediadesk@pib.gov.in with the subject line: Take One with PIB.


Official Release ID: 2340428
•
Media Centre: Goa
•
Festival Dates: Nov 20 – 28, 2026