وزارتِ اطلاعات و نشریات کے سکریٹری جناب چنچل کمار نے آج گوا میں منعقدہ 57ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی 2026) کے دوران پبلی کیشنز ڈویژن کے اسٹال (نمبر 24) کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر پبلی کیشنز ڈویژن کی ڈائریکٹر جنرل محترمہ کنچن پرساد بھی موجود تھیں۔

آئی ایف ایف آئی کا 57واں ایڈیشن 20 سے 28 نومبر 2026 تک گوا میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں ہندوستان اور دنیا بھر سے فلم ساز، شائقینِ سنیما، فلمی صنعت سے وابستہ ماہرین اور مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔
پبلی کیشنز ڈویژن کے اسٹال نمبر 24 پر ہندوستان کے شاندار ثقافتی ورثے، تاریخ، فن، سنیما، ادب اور قومی اہمیت کے دیگر موضوعات پر متنوع کتابوں اور مطبوعات کا ذخیرہ پیش کیا گیا ہے۔ اس اسٹال کے ذریعے زائرین کو ایسی معلوماتی اور مفید مطبوعات سے روشناس ہونے کا موقع مل رہا ہے، جو ملک کے ثقافتی تنوع، تخلیقی روایات اور علمی و فکری ورثے کی عکاسی کرتی ہیں۔

ہندوستانی سنیما سے متعلق مطبوعات پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، جن کے ذریعے فلمی شائقین، طلبہ، محققین اور مندوبین کو سنیما کے ارتقا، فلم سازوں کے تخلیقی سفر اور ہندوستانی سنیما کے ورثے میں نمایاں شخصیات کی خدمات کے بارے میں گہرائی سے جاننے کا موقع مل رہا ہے۔
حکومتِ ہندوستان کی وزارتِ اطلاعات و نشریات کے تحت کام کرنے والا ایک ممتاز اشاعتی ادارہ، پبلی کیشنز ڈویژن 1941 سے مختلف موضوعات پر کتابیں اور رسائل وجرائد شائع کر رہا ہے۔ اپنی مطبوعات کے ذریعے یہ ڈویژن ہندوستان کے ادبی، تاریخی، ثقافتی اور علمی و فکری ورثے کو محفوظ رکھنے اور اسے عام کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

آئی ایف ایف آئی 2026 میں پبلی کیشنز ڈویژن کی شرکت مطالعے کے فروغ، کتابوں سے دلچسپی پیدا کرنے اور مفید معلومات و علم کو وسیع تر قارئین تک قابلِ رسائی بنانے کی اس کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔
یہ اسٹال سنیما اور ادب کے درمیان رابطے کا ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، جہاں فیسٹیول میں شرکت کرنے والے مندوبین اور زائرین کو پردۂ سیمیں سے آگے بڑھ کر ہندوستان کی شاندار داستان گوئی کی روایات کو جاننے اور سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔
فیسٹیول میں اپنی شرکت کے ذریعے پبلی کیشنز ڈویژن نے مطالعے کے کلچر کو فروغ دینے، ہندوستان کی تخلیقی کامیابیوں کا جشن منانے اور موجودہ و آئندہ نسلوں کے لیے ملک کے ثقافتی اور ادبی ورثے کو محفوظ رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔


آئی ایف ایف آئی لوئڈ یہاں پڑھیں:
https://www.pib.gov.in/iffi/57/iffiLoid.aspx?yr=2026&lang=1®=48
******
( ش ح ۔ م ش ع ۔ م ا )
UR. No-8082