پوسٹ کرنے کی تاریخ:
20 NOV 2026 9:27PM by PIB Delhi
جمہوریہ بلغاریہ کی وزیر خارجہ، محترمہ ویلیسلاوا پیٹرووا چامووا نے آج (20 نومبر 2026) راشٹرپتی بھون میں ہندوستان کی صدر جمہوریہ، محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔
صدر جمہوریہ نے وزیر خارجہ پیٹرووا چامووا اور ان کے وفد کا راشٹرپتی بھون میں خیرمقدم کرتے ہوئے اعتماد ظاہر کیا کہ 17 برسوں میں بلغاریہ کے کسی وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورہ، ہندوستان اور بلغاریہ کے درمیان شراکت داری کو نئی قوت فراہم کرے گا۔
صدر جمہوریہ نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ ہندوستان اور بلغاریہ کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری، دفاع، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، خلائی شعبے، نقل و حرکت، ثقافتی روابط اور عوام کے درمیان باہمی تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مسلسل فروغ پا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان-یوروپی یونین آزاد تجارتی معاہدے کے نفاذ سے تجارت، سرمایہ کاری اور تکنیکی روابط کو مزید مستحکم کرنے کے لیے نئے اور اہم مواقع پیدا ہوں گے۔
صدر جمہوریہ نے ہندوستان کے لیے بلغاریہ کی مسلسل حمایت اور کثیر ملکی فورموں پر قریبی تعاون کو بھی سراہا، جس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کی ضرورت سے متعلق تعاون بھی شامل ہے۔
****
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-8016