مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 مرکزی وزیر منوہر لال نے ’سواندھی سمان ایوارڈز 2026‘ پیش کیے


اسکیم کے نفاذ میں بہترین کارکردگی کے اعتراف میں مدھیہ پردیش، اتر پردیش اور آندھرا پردیش سمیت سرکردہ ریاستوں کو اعزاز سے نوازا گیا

شمال مشرقی اور پہاڑی ریاستوں کے زمرے میں آسام، سکم، میزورم اور تریپورہ کو ایوارڈ دیے گئے

سڑکوں پر کاروبار کرنے والوں کو ’اسٹریٹ ونڈرز‘ قرار دیتے ہوئے منوہر لال نے ان کے کاروباری جذبے، ثابت قدمی اور روزگار کی چھوٹی سرگرمیوں کو کامیاب کاروبار میں تبدیل کرنے کی صلاحیت کو سراہا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 20 NOV 2026 5:37PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی وزارت برائے ہاؤسنگ اور شہری امور کے محکمہ شہری ترقیات کی جانب سے 20 نومبر 2026 کو نئی دہلی کے ڈاکٹر امبیڈکر بین الاقوامی سینٹر میں ’سواندھی سمان ایوارڈز 2026‘ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ایوارڈز ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر منوہر لال نے پیش کیے۔ اس موقع پر ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت توکھن ساہو مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ ان ایوارڈز کا مقصد پی ایم سواندھی اسکیم کے تحت سڑکوں پر کاروبار کرنے والوں کے روزگار کو مضبوط بنانے، مالی شمولیت، ڈیجیٹل سہولتوں کے استعمال اور سماجی تحفظ کو آگے بڑھانے میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں، شہری بلدیاتی اداروں، قرض فراہم کرنے والے اداروں اور شراکت دار تنظیموں کی نمایاں خدمات کا اعتراف کرنا تھا۔

مجموعی طور پر 52 ایوارڈز اور پانچ خصوصی اعزازات پر مشتمل اس تقریب میں ریاستوں، شہروں، بینکوں اور دیگر متعلقہ فریقوں کی نمایاں کارکردگی کو سراہا گیا۔ اسکیم کے نفاذ اور اس کی رسائی کو وسعت دینے میں بہترین کارکردگی کے لیے مدھیہ پردیش، اتر پردیش اور آندھرا پردیش سمیت سرکردہ ریاستوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔ شہروں اور شہری بلدیاتی اداروں کو بھی زمینی سطح پر اسکیم کے مؤثر نفاذ، اس کی بہتر رسائی اور ڈیجیٹل سہولتوں کے استعمال کو فروغ دینے میں ان کے تعاون کے اعتراف میں ایوارڈ دیے گئے۔

حکومت ہند کی وزارت برائے ہاؤسنگ اور شہری امور کے محکمہ شہری ترقیات کی جانب سے 20 نومبر 2026 کو نئی دہلی کے ڈاکٹر امبیڈکر بین الاقوامی سینٹر میں ’سواندھی سمان ایوارڈز 2026‘ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ایوارڈز ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر منوہر لال نے پیش کیے۔ اس موقع پر ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت توکھن ساہو مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ ان ایوارڈز کا مقصد پی ایم سواندھی اسکیم کے تحت سڑکوں پر کاروبار کرنے والوں کے روزگار کو مضبوط بنانے، مالی شمولیت، ڈیجیٹل سہولتوں کے استعمال اور سماجی تحفظ کو آگے بڑھانے میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں، شہری بلدیاتی اداروں، قرض فراہم کرنے والے اداروں اور شراکت دار تنظیموں کی نمایاں خدمات کا اعتراف کرنا تھا۔

مجموعی طور پر 52 ایوارڈز اور پانچ خصوصی اعزازات پر مشتمل اس تقریب میں ریاستوں، شہروں، بینکوں اور دیگر متعلقہ فریقوں کی نمایاں کارکردگی کو سراہا گیا۔ اسکیم کے نفاذ اور اس کی رسائی کو وسعت دینے میں بہترین کارکردگی کے لیے مدھیہ پردیش، اتر پردیش اور آندھرا پردیش سمیت سرکردہ ریاستوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔ شہروں اور شہری بلدیاتی اداروں کو بھی زمینی سطح پر اسکیم کے مؤثر نفاذ، اس کی بہتر رسائی اور ڈیجیٹل سہولتوں کے استعمال کو فروغ دینے میں ان کے تعاون کے اعتراف میں ایوارڈ دیے گئے۔

قرض فراہم کرنے والے اداروں میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا، بینک آف بڑودہ، پنجاب نیشنل بینک اور یونین بینک کو قرض فراہم کرنے کی کارکردگی اور سڑکوں پر کاروبار کرنے والوں کو آسانی سے باضابطہ قرض کی سہولت فراہم کرنے میں ان کے تعاون کے لیے اعزاز سے نوازا گیا۔

جون 2020 میں آغاز کے بعد سے پی ایم سواندھی اسکیم کے ذریعے سڑکوں پر کاروبار کرنے والے تقریباً 81 لاکھ افراد کو 1.21 کروڑ سے زائد قرض فراہم کیے گئے ہیں، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 20 ہزار کروڑ روپے ہے۔ اگست 2025 میں اسکیم کی ازسرنو تشکیل کے بعد پہلے سال میں 10.6 لاکھ نئے مستفیدین کو 6,294 کروڑ روپے مالیت کے تقریباً 22 لاکھ قرض تقسیم کیے گئے۔ اس اسکیم کے تحت یو پی آئی سے منسلک روپے کریڈٹ کارڈ کے ذریعے باضابطہ قرض تک رسائی بھی بڑھائی گئی ہے۔ اس کارڈ کے تحت دوسرے قرض کی قسط واپس کرنے والے اہل مستفیدین کو 30 ہزار روپے تک کی قرض کی حد فراہم کی جاتی ہے۔

’سواندھی سے سمردھی‘ پروگرام کے تحت 52 لاکھ سے زائد مستفید خاندانوں کی سماجی و معاشی پروفائلنگ مکمل کی جا چکی ہے، جس کے نتیجے میں مرکزی حکومت کی آٹھ فلاحی اسکیموں کے تحت 1.62 کروڑ سے زیادہ منظوریوں کا اجرا ہوا ہے۔ اس اسکیم کے ذریعے 50 اسٹریٹ فوڈ ہب کی ترقی اور صلاحیت سازی کے پروگراموں، جن میں غذائی تحفظ اور حفظان صحت کی تربیت بھی شامل ہے، کے ذریعے سڑکوں پر کاروبار کے نظام کو بھی مضبوط بنایا جا رہا ہے۔

ان ایوارڈز میں اسکیم کے نفاذ سے وابستہ پورے نظام کا احاطہ کیا گیا، جس میں 35 ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے، 4,900 سے زائد شہری بلدیاتی ادارے اور 120 سے زیادہ قرض فراہم کرنے والے ادارے شامل ہیں۔ جائزہ ہر زمرے کے لیے متعین اہم کارکردگی اشاریوں (کے پی آئی) کی بنیاد پر لیا گیا، جس کے لیے بنیادی طور پر پی ایم سواندھی اور سواندھی سے سمردھی پورٹلز کے اعداد و شمار استعمال کیے گئے۔ اسکیم کی ازسرنو تشکیل کے بعد کی کارکردگی کا جائزہ یکم ستمبر 2025 سے 31 اگست 2026 تک کے عرصے کے لیے لیا گیا، جبکہ مجموعی کارکردگی کا جائزہ اسکیم کے آغاز سے 31 اگست 2026 تک کی مدت کی بنیاد پر کیا گیا۔

’سواندھی سمان ایوارڈز 2026‘ سڑکوں پر کاروبار کرنے کے نظام کو مضبوط بنانے اور ان کاروباری افراد کے روزگار کو بہتر بنانے کے لیے تمام متعلقہ فریقوں کی اجتماعی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں۔ ان کوششوں سے جامع شہری ترقی کو مزید فروغ ملے گا اور ’وکست بھارت@2047‘ کے وژن کو حقیقت میں بدلنے میں مدد ملے گی۔

خطابات کے اہم نکات

منوہر لال نے اس بات پر زور دیا کہ ’انتودیہ‘ کا وژن، جو ’وکست بھارت@2047‘ کی جانب رہنمائی کرتا ہے، اسی وقت حقیقت بن سکتا ہے جب پی ایم سواندھی کے فوائد ہر اہل سڑک کاروباری تک پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسکیم سڑکوں پر کاروبار کرنے والوں کو چھوٹے قرضوں سے آگے بڑھ کر بینکوں سے زیادہ رقم کے قرض حاصل کرنے اور اپنے کاروبار کو وسعت دینے کے قابل بناتی ہے۔ اس طرح روزگار کے مواقع، مالی شمولیت اور سماجی تحفظ کو فروغ ملتا ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ پی ایم سواندھی کی کامیابی مرکزی اور ریاستی حکومتوں، بینکوں اور شہری بلدیاتی اداروں کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سواندھی سمان ایوارڈز ریاستوں، شہروں، اداروں اور عہدیداروں کی ان خدمات کا اعتراف کرتے ہیں، جن کے ذریعے اسکیم کے مقاصد کو زمینی سطح پر ٹھوس نتائج میں تبدیل کیا گیا ہے۔

سڑکوں پر کاروبار کرنے والوں کو ’اسٹریٹ ونڈرز‘ قرار دیتے ہوئے منوہر لال نے ان کے کاروباری جذبے، ثابت قدمی اور روزگار کی چھوٹی سرگرمیوں کو کامیاب کاروبار میں تبدیل کرنے کی صلاحیت کو سراہا۔

اسکیم کے نغمے ’’ہر محنت کش کا ساتھ دیا، پی ایم سواندھی نے سمان دیا‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے مرکزی وزیر نے بتایا کہ پی ایم سواندھی نے محنتی سڑک کاروباریوں کو تعاون فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ معاشرے میں ان کی عزت، شناخت اور وقار کو بھی مضبوط کیا ہے۔

وزیر مملکت توکھن ساہو کے خطاب کے اہم نکات

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت توکھن ساہو نے اس بات پر زور دیا کہ غریبوں کی زندگیوں میں آنے والی تبدیلی کو کسی ایک اسکیم کے بجائے حکومت کی مختلف فلاحی پہل کے اجتماعی اثرات کے تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔ عالمی بینک کی اکتوبر 2026 کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہندوستان میں تقریباً 50 کروڑ افراد غربت سے باہر آئے ہیں، جو جامع ترقی کے لیے مسلسل اور مربوط کوششوں کے اثرات کی عکاسی کرتا ہے۔

مرکزی وزیر نے چھتیس گڑھ کی چار ایوارڈز حاصل کرنے کی کامیابی کا بھی ذکر کیا اور خاص طور پر دانتے واڑہ اور باڑے بچیلی کو ملنے والی شناخت کو سراہا، جو ماضی میں نکسل متاثرہ علاقے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی وزیراعظم نریندر مودی کے وژن کی رسائی اور ان علاقوں میں آنے والی مثبت تبدیلی کی عکاسی کرتی ہے، جو نکسل ازم سے پاک ہونے کی سمت آگے بڑھ رہے ہیں۔

ایوارڈ حاصل کرنے والے – ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے

 

 

Award Category

North-Eastern and Hilly States

Union Territories

Other States

Best Performing – Overall Performance

Assam

Chandigarh

Madhya Pradesh, Uttar Pradesh, Andhra Pradesh

Best Performing – Loan Performance

Sikkim

Puducherry

Madhya Pradesh, Andhra Pradesh

Best Performing – Digital Adoption

Mizoram

Ladakh

Kerala, Maharashtra

Best Performing – SVANidhi se Samriddhi

Tripura

–

Uttar Pradesh, Haryana

 

Award Category

Awardees

Best Performing – Special Campaigns

Andhra Pradesh, Uttar Pradesh, Rajasthan

Best Performing – Fastest Mover

Chhattisgarh, Telangana, Odisha

Special Award – Overall Loan Disbursement Post Scheme Restructuring

Maharashtra, Gujarat, West Bengal

 

Awardees – Urban Local Bodies

 

ULBs were assessed across three categories of urban centres: Mega and Million-Plus Cities, Major Cities and Towns, taking into account their respective population sizes.

 

Award Category

Urban Centre

Awardees

Best Performing – Loan Performance

Mega and Million Plus Cities

Indore (Madhya Pradesh), Ahmedabad (Gujarat), Chhatrapati Sambhajinagar (Maharashtra)

Major Cities

Parbhani (Maharashtra), Aligarh (Uttar Pradesh), Cuddapah (Andhra Pradesh)

Towns

Parli (Maharashtra), Sarni (Madhya Pradesh), Balaghat (Madhya Pradesh)

Best Performing

Digital Adoption

Mega and Million Plus Cities

Meerut, Ghaziabad (Uttar Pradesh)

Major Cities

Durgapur (West Bengal), Bilaspur (Chhattisgarh)

Towns

Bade Bacheli, Dantewada (Chhattisgarh)

Best Performing SVANidhi se Samriddhi

Mega and Million Plus Cities

Prayagraj, Varanasi (Uttar Pradesh)

Major Cities

Tumkur (Karnataka), Vizianagaram (Andhra Pradesh)

Towns

Ramachandrapuram, Amalapuram (Andhra Pradesh)

 

Awardees – Lending Institutions

 

Award Category

Awardees

Best Performing Lending Institutions – Loan Performance

Bank of Baroda, Punjab National Bank, Union Bank of India

Best Performing Lending Institution – Overall Loan Performance

State Bank of India

 

Special Recognition – Partner Organisations

 

Recognition Category

Awardee Organisation(s)

Capacity Building Efforts

Food Safety and Standards Authority of India (FSSAI)

Impact Assessment and Academic Recognition

Indian School of Business (ISB)

Seamless Coordination for Sustenance of the Digital Ecosystem

National Payments Corporation of India (NPCI)

Innovative Support by Digital Payment Aggregators

Paytm and PhonePe

*****

 

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U : 7997 )


(ریلیز آئی ڈی: 2339276) وزیٹر کاؤنٹر : 7