57th International Film Festival of India 2026
20 – 28 Nov 2026

فلموں کا 57واں بین الاقوامی فیسٹیول (آئی ایف ایف آئی- اِفّی )   بھارتی سنیما کی رنگارنگی کے ساتھ ’ مشن لائف‘ کو بھی نمایاں کرے گا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 18 NOV 2026 2:34PMby PIB Delhiریلیز آئی ڈی: 2337894Views: 9

گوا میں 20 سے 28 نومبر  ، 2026  ء تک منعقد ہونے والا  بھارت کا  57واں بین الاقوامی فلم فیسٹیول (آئی ایف ایف آئی) ، ’’ سرحدوں سے ماورا کہانیاں‘‘ کے مرکزی موضوع کے تحت، عالمی سنیما کے مکالمے میں بھارتی سنیما اور ’ مشن لائف‘ کے خصوصی حصے کو نمایاں مقام  فراہم کرے گا۔ ان دونوں اہم پہلوؤں کو یکجا کرنے کا بنیادی مقصد  ، بھارت کی لسانی اور علاقائی کہانیوں کے تنوع کا جشن منانے کے ساتھ ساتھ سنیما کو ماحولیاتی تبدیلیوں، قدرت کے  رول اور محض انسانی نقطۂ نظر سے آگے بڑھ کر پائیدار بقائے باہمی کے امکانات کو سمجھنے کا ذریعہ بنانا ہے۔

اس امتزاج کے ذریعے یہ فیسٹیول ’ دنیا کے لیے  بھارت میں تخلیق‘ کے قومی ویژن کو آگے بڑھانے، ابھرتے ہوئے تخلیقی ہنر کو فروغ دینے اور ناظرین کو کرۂ ارض اور ایک دوسرے کے تئیں انسانیت کی مشترکہ ذمہ داری پر غور کرنے کی ترغیب دینے کی کوشش کرے گا۔

فیسٹیول کے پروگراموں میں بھارتی سنیما کو مرکزی حیثیت حاصل ہے، جو مسلسل آئی ایف ایف آئی کی  شناخت بنا ہوا ہے۔ فلموں کے لیے سازگار حکومتی  پالیسیوں اور متحرک تخلیقی معیشت کو اجاگر کرتے ہوئے، انڈین پینورما کے حصے میں 30 فیچر فلموں، 20 نان فیچر فلموں اور بہترین ویب سیریز (او ٹی ٹی) ایوارڈ کے لیے نامزد پانچ ویب سیریز کی وسیع جھلک پیش کی جائے گی۔

فیچر فلموں کے انتخاب میں پانچ مرکزی دھارے کی فلمیں، بھارتی فیچر فلم کے بہترین اولین ہدایت کار کے ایوارڈ کے لیے مقابلے میں شامل پانچ فلمیں اور ’ نیو ہورائزن‘ حصے کے تحت منتخب فلمیں شامل ہیں، جن کے عالمی، بین الاقوامی، ایشیائی یا بھارتی پریمیئر ہوں گے۔

اہم مسابقتی زمروں میں بھی بھارتی فلموں کی نمایاں موجودگی ہے۔ بین الاقوامی مقابلے کے زمرے میں ’ کانتارا: اے لیجنڈ – چیپٹر 1 ‘  (کنڑ) ،  ’ پارو – دی اَن ٹولڈ اسٹوری آف برائیڈ سلیوری‘ ( ہندی) اور ’ دی کیرالا اسٹوری 2 گوز بیونڈ‘ ( ہندی) شامل ہیں۔ اسی طرح بہترین پہلی فیچر فلم کے زمرے میں ’ برڈز آن آئس‘ (لداخی) اور ’ سلیج‘ (کشمیری)  ، جب کہ آئی سی ایف ٹی–یونیسکو گاندھی میڈل کے مقابلے میں ’ کبیر سر کا آخری لیسن‘ (ہندی) ، ’ پلیئر  5 ‘   ( تمل) اور ’ سیو مچھر‘ (ہندی)  شامل ہیں۔

اس کے علاوہ، یہ فیسٹیول ’ تھولابھارم‘، ’ سدی مانسے‘، ’ وقت‘ ، ’ کشمیر کی کلی‘ اور ’ چورنگی‘ جیسی کلاسیکی فلموں کی صد سالہ تقریبات کے ذریعے بھارت کے مالا مال سنیما ورثے کو خراجِ تحسین پیش کرے گا۔ ’ بھکتا کنّپا‘ اور ’ کبھی کبھی‘ کی گولڈن جوبلی تقریبات منائی جائیں گی، جب کہ سینئر فلمی شخصیات بھرتھ راجا، کے بھاگیہ راج اور نانا پاٹیکر کو خصوصی خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی ’ کریئیٹو مائنڈز آف ٹومارو‘ ( سی ایم او ٹی) کے چھٹے ایڈیشن کے ذریعے فلم سازی کے 13 شعبوں میں 100 نوجوان فن کاروں کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے اور آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/Picture11_20261118143738_2deb75.jpg

قومی  قصہ گوئی کے اس جشن کے ساتھ ’ مشن لائف‘ کا خصوصی حصہ بھی شامل ہے، جس میں پانچ بین الاقوامی فلمیں پیش کی جائیں گی۔ ان فلموں میں ماحولیاتی تبدیلیوں، انسان اور دیگر جانداروں کے باہمی تعلقات اور پائیدار طرزِ زندگی کو نئے انداز سے اپنانے کی فوری ضرورت جیسے موضوعات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

ماریہ مولینا پیرو کی فلم ’ لائک اینی ادر مارٹل‘ ( کومو توڈو مورٹل) ، جو نیدرلینڈز اور اسپین کی مشترکہ پیشکش ہے،  اس کو  ایشیا میں پہلی بار  دکھایا جائے گا۔ اس فلم میں دستاویزی فلم، فلیمینکو اور سائنس فکشن کو یکجا کرتے ہوئے  ، اندلس میں قدیم کان کنی کے باعث پڑنے والے نشانات اور مریخ پر روبوٹ کے ذریعے کی جانے والی کھوج کے درمیان مماثلتیں پیش کی گئی ہیں۔

ایکواڈور، چلی اور جرمنی کی مشترکہ پیشکش ورینیس بینیتیز کی فلم ’ نونکُوئی‘ کو بھی ایشیا میں پہلی بار  دکھایا جائے گا۔ اس فلم میں ایمیزون کے علاقے میں آباد شوار برادری کی ایک کم عمر لڑکی کی کہانی بیان کی گئی ہے، جو اپنے آبائی گیتوں، جنگل کی روحوں اور فطرت سے گہرے رشتے سے طاقت حاصل کرتی ہے۔ اسی دوران کان کنی کرنے والی کمپنیاں اس کے آبائی علاقے میں قدم جمانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

نیدرلینڈز اور انڈونیشیا کی مشترکہ پیشکش سبین گرونیویگن کی فلم ’ دی کلیئرنگ‘ کو بھارت میں پہلی بار  دکھایا جائے گا۔ اس فلم میں تاریخی اور موجودہ دور کی ویڈیو جھلکیوں کو یکجا کرتے ہوئے  ، اس بات کو اجاگر کیا گیا ہے کہ کس طرح نوآبادیاتی دور میں سوماترا کے بارانی جنگلات کو ربڑ کے باغات میں تبدیل کر دیا گیا تھا اور استحصال و مزاحمت کے اس عمل کے اثرات آج بھی برقرار ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/Picture12_20261118143801_b9055f.jpg

’ مشن لائف‘ کے تحت پیش کی جانے والی فلموں میں مزید اضافہ کرتے ہوئے  ، لیو نارڈو پیرونڈی کی پرتگال اور برازیل کی مشترکہ تجرباتی سائنس فکشن فلم ’ ٹراپیکل فریکٹلز‘ (فریکٹائس ٹروپیکائس) بھی شامل ہے، جس کو  بھارت میں پہلی بار  دکھایا جائے گا۔ اس فلم میں خلائی سفر کرنے والے سائنس دانوں اور مصنوعی ذہانت کے ایک نظام کو دکھایا گیا ہے، جو زمین پر باقی رہ جانے والے آخری نشانات کا مطالعہ کر رہے ہیں، جب کہ ایک تنہا مسافر تباہ شدہ سیارے پر سفر کرتا ہے، جہاں زندگی دوبارہ بحال ہونے لگی ہے۔

اس حصے کی آخری فلم معروف کمبوڈیا نژاد فرانسیسی فلم ساز ریتھی پانہ کی دستاویزی فلم ’ وی آر دی فروٹس آف دی فاریسٹ‘ (نو سوم لی فروئی دے لا فورے) ہے، جس کو بھارت میں پہلی بار   اسکرین کیا جائے گا۔ اس فلم میں کمبوڈیا کے دور دراز پہاڑی علاقوں میں آباد مقامی بونونگ برادری کی زندگی کو قریب سے دکھایا گیا ہے، جو بڑی تجارتی کمپنیوں کی مداخلت اور موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث زرعی سرگرمیوں میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے باوجود اپنی آبائی روایات اور زرخیز زمین کے تحفظ کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔

آئی ایف ایف آئی کا 57واں ایڈیشن   ، بھارت کی لازوال  قصہ گوئی کی روایات کو ماحولیات کے تحفظ سے متعلق عالمی سطح پر اہم اور فوری نوعیت کے مباحثوں کے ساتھ جوڑتا ہے اور اس بات کو پھر سے اجاگر کرتا ہے کہ سنیما میں سرحدوں سے ماورا مختلف ثقافتوں کو یکجا کرنے کی طاقت موجود ہے۔

***

 ( ش ح ۔    ا  ع  خ ۔ ع ا )

U.No. 7832


Great films resonate through passionate voices. Share your love for cinema with #IFFI2026 and #StoriesWithoutBorders. Tag us @pibindia on Instagram and @PIB_India on X, and we will help amplify your festival moments!

For accredited journalists, critics, bloggers, and vloggers seeking 1-on-1 interviews with filmmakers and festival juries, write to us at:
iffi.mediadesk@pib.gov.in with the subject line: Take One with PIB.


Official Release ID: 2337894
•
Media Centre: Goa
•
Festival Dates: Nov 20 – 28, 2026