لوک سبھا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

لوک سبھا اسپیکر گجرات کے وڈنگر میں وشو شانتی مہایگیہ میں شرکت کریں گے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 NOV 2026 8:18AM by PIB Delhi

عزت مآب لوک سبھا جناب اوم برلا 18 نومبر 2026 کو گجرات کے وڈنگر میں واقع تاریخی شری ہٹکیشور مہادیو مندر میں جاری 10 روزہ وشو شانتی مہایگیہ میں شرکت کریں گے۔

یہ عظیم الشان مہایگیہ 11 نومبر 2026 کو شروع ہوا ہے اور 20 نومبر 2026 کو اختتام پذیر ہوگا۔ اس کا انعقاد کانچی کام کوٹی پیٹھ کے پیٹھادھیش جگد گرو شری شنکر وجیندرسرسوتی سوامیگل کی رہنمائی اور موجودگی میں کیا جا رہا ہے۔ عالمی امن، سماجی ہم آہنگی اور عوامی فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے مقدس مقصد کے تحت منعقد ہونے والے اس پروگرام میں روزانہ مذہبی رسومات ادا کی جا رہی ہیں، جبکہ ہندوستان بھر سے 144 ویدک مذہبی پیشوااور عقیدت مند بھی اس میں شرکت کر رہے ہیں۔

*****

 ش ح۔ش ت۔ص ج

Urdu No-7696


(ریلیز آئی ڈی: 2336745) وزیٹر کاؤنٹر : 15