کامرس اور صنعت کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اپریل تا اکتوبر 2026-27 کے دوران ہندوستان کی مجموعی برآمدات (اشیا اور خدمات سمیت) کی تخمینی مالیت 568.84 ارب امریکی ڈالر رہی، جبکہ اپریل تا اکتوبر 2025-26 کے دوران یہ مالیت 487.59 ارب امریکی ڈالر تھی،اس طرح مجموعی برآمدات میں 16.66 فیصد اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے


اپریل تا اکتوبر 2026-27 کے دوران اشیا کی برآمدات کی مجموعی مالیت 309.06 ارب امریکی ڈالر رہی، جبکہ اپریل تا اکتوبر 2025-26 کے دوران یہ مالیت 253.40 ارب امریکی ڈالر تھی، اس طرح اشیا کی برآمدات میں 21.96 فیصد اضافہ درج کیا گیا

اپریل تا اکتوبر 2026-27 کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کے علاوہ دیگر اشیا کی برآمدات کی مجموعی مالیت 259.22 ارب امریکی ڈالر رہی، جبکہ اپریل تا اکتوبر 2025-26 کے دوران یہ مالیت 219.66 ارب امریکی ڈالر تھی۔ اس طرح ان برآمدات میں 18.01 فیصد اضافہ درج کیا گیا

اکتوبر 2026 کے دوران اشیا کی برآمدات میں اضافے کے اہم محرکات میں پیٹرولیم مصنوعات، الیکٹرانک اشیا، جواہرات اور زیورات، نامیاتی اور غیر نامیاتی کیمیکلز اور انجینئرنگ کا سامان شامل ہیں

پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات اکتوبر 2025 کے 3.70 ارب امریکی ڈالر کے مقابلے میں 140.21 فیصد اضافے کے ساتھ اکتوبر 2026 میں 8.89 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں

الیکٹرانک اشیا کی برآمدات اکتوبر 2025 کے 4.08 ارب امریکی ڈالر کے مقابلے میں 62.70 فیصد اضافے کے ساتھ اکتوبر 2026 میں 6.64 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں

جواہرات اور زیورات کی برآمدات اکتوبر 2025 کے 2.29 ارب امریکی ڈالر کے مقابلے میں 40.06 فیصد اضافے کے ساتھ اکتوبر 2026 میں 3.21 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں

نامیاتی اور غیر نامیاتی کیمیکلز کی برآمدات اکتوبر 2025 کے 2.12 ارب امریکی ڈالر کے مقابلے میں 36.20 فیصد اضافے کے ساتھ اکتوبر 2026 میں 2.89 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں

انجینئرنگ کے سامان کی برآمدات اکتوبر 2025 کے 9.37 ارب امریکی ڈالر کے مقابلے میں 36.01 فیصد اضافے کے ساتھ اکتوبر 2026 میں 12.74 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 NOV 2026 5:13PM by PIB Delhi

اکتوبر 2026 کے دوران ہندوستان کی مجموعی برآمدات (اشیا اور خدمات سمیت) کی تخمینی مالیت 89.99 بلین امریکی ڈالر رہی، جو اکتوبر 2025 کے مقابلے میں 29.90 فیصد اضافے کی عکاسی کرتی ہے۔

اکتوبر 2026 کے دوران ہندوستان کی مجموعی درآمدات (اشیا اور خدمات سمیت) کی تخمینی مالیت 110.07 بلین امریکی ڈالر رہی، جو اکتوبر 2025 کے مقابلے میں 16.58 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔

جدول 1: اکتوبر 2026 کے دوران تجارت*

 

 

اکتوبر 2026

(امریکی ڈالر بلین)

اکتوبر 2025

(امریکی ڈالر بلین)

سامانِ تجارت

برآمدات

49.47

34.11

درآمدات

89.35

76.69

خدمات*

برآمدات

40.51

35.17

درآمدات

20.72

17.73

کل تجارت

(تجارتی سامان + خدمات) *

برآمدات

89.99

69.27

درآمدات

110.07

94.42

تجارتی توازن

20.09

25.15

* نوٹ: آر بی آئی کے ذریعہ جاری کردہ خدمات کے شعبے کا تازہ ترین ڈیٹا ستمبر 2026 کا ہے۔ اکتوبر 2026 کا ڈیٹا ایک تخمینہ ہے۔ (ii) اپریل-اکتوبر 2025-26 اور اپریل-جون 2026-27 کے ڈیٹا کو سہ ماہی بیلنس آف پیمنٹ ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے تناسب کی بنیاد پر نظر ثانی کی گئی ہے۔

تصویر 1: اکتوبر 2026 کے دوران کل تجارت*

اپریل تا اکتوبر 2026-27* کے دوران ہندوستان کی کل برآمدات کا تخمینہ 568.84 بلین امریکی ڈالر ہے جس میں 16.66 فیصد کی مثبت نمو درج کی گئی ہے۔ اپریل تا اکتوبر 2026-27* کے دوران کل درآمدات کا تخمینہ 662.19 بلین امریکی ڈالر ہے جس میں 16.00 فیصد اضافہ درج کیا گیا ہے۔

جدول 2: اپریل-اکتوبر 2026-27 کے دوران تجارت*

 

 

اپریل-اکتوبر 2026-27

(امریکی ڈالر بلین)

اپریل-اکتوبر 2025-26

(امریکی ڈالر بلین)

سامانِ تجارت

برآمدات

309.06

253.40

درآمدات

527.21

452.86

خدمات*

برآمدات

259.78

234.18

درآمدات

134.98

117.98

کل تجارت

(تجارتی سامان + خدمات) *

برآمدات

568.84

487.59

درآمدات

662.19

570.84

تجارتی توازن

-93.35

-83.25

 

تصویر 2: اپریل-اکتوبر 2026-27 کے دوران کل تجارت*

تجارتی سامان کی تجارت

  • اکتوبر 2026 کے دوران تجارتی سامان کی برآمدات 49.47 بلین امریکی ڈالر تھیں جو اکتوبر 2025 میں 34.11 بلین امریکی ڈالر تھیں۔
  • اکتوبر 2026 کے دوران تجارتی سامان کی درآمدات اکتوبر 2025 کے 76.69 بلین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 89.35 بلین امریکی ڈالر تھیں۔

تصویر 3: اکتوبر 2026 کے دوران تجارتی سامان کی تجارت

  • اپریل تا اکتوبر 2026-27 کے دوران تجارتی سامان کی برآمدات 309.06 بلین امریکی ڈالر تھیں جبکہ اپریل تا اکتوبر 2025-26 کے دوران 253.40 بلین امریکی ڈالر تھیں۔
  • اپریل تا اکتوبر 2026-27 کے دوران تجارتی سامان کی درآمدات 527.21 بلین امریکی ڈالر تھیں جبکہ اپریل تا اکتوبر 2025-26 کے دوران 452.86 بلین امریکی ڈالر تھیں۔
  • اپریل تا اکتوبر 2026-27 کے دوران تجارتی سامان کا تجارتی خسارہ 218.15 بلین امریکی ڈالر تھا جبکہ اپریل تا اکتوبر 2025-26 کے دوران 199.46 بلین امریکی ڈالر تھا۔

تصویر 4: اپریل-اکتوبر 2026-27 کے دوران تجارتی سامان کی تجارت

  • اکتوبر 2026 میں نان پیٹرولیم اور نان جیمز اینڈ جیولری کی برآمدات اکتوبر 2025 میں 28.11 بلین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 37.38 بلین امریکی ڈالر تھیں۔
  • اکتوبر 2026 میں غیر پیٹرولیم، غیر جواہرات اور زیورات (سونا، چاندی اور قیمتی دھاتیں) کی درآمدات اکتوبر 2025 میں 43.42 بلین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 57.35 بلین امریکی ڈالر تھیں۔

جدول 3: اکتوبر 2026 کے دوران پیٹرولیم اور جواہرات اور زیورات کے علاوہ تجارت

 

اکتوبر 2026

(امریکی ڈالر بلین)

اکتوبر 2025 (امریکی ڈالر بلین)

غیر پیٹرولیم برآمدات

40.58

30.40

غیر پیٹرولیم درآمدات

66.53

61.90

نان پیٹرولیم اور نان جیمز اینڈ جیولری کی برآمدات

37.38

28.11

نان پیٹرولیم اور نان جیمز اینڈ جیولری کی درآمدات

57.37

43.42

نوٹ: جواہرات اور زیورات کی درآمدات میں سونا، چاندی اور موتی، قیمتی اور نیم قیمتی پتھر شامل ہیں

تصویر 5: اکتوبر 2026 کے دوران پیٹرولیم اور جواہرات اور زیورات کے علاوہ تجارت

  • اپریل-اکتوبر 2026-27 میں غیر پیٹرولیم اور غیر جواہرات اور زیورات کی برآمدات 240.73 بلین امریکی ڈالر تھیں، جبکہ اپریل-اکتوبر 2025-26 میں امریکی ڈالر 203.17 بلین تھیں۔
  • اپریل-اکتوبر 2026-27 میں غیر پیٹرولیم، غیر جواہرات اور زیورات (سونا، چاندی اور قیمتی دھاتیں) کی درآمدات 350.58 بلین امریکی ڈالر تھیں، جبکہ اپریل-اکتوبر 2025-26 میں یہ 288.09 بلین امریکی ڈالر تھی۔

جدول 4: اپریل-اکتوبر 2026-27 کے دوران پیٹرولیم اور جواہرات اور زیورات کے علاوہ تجارت

 

اپریل-اکتوبر 2026-27

(امریکی ڈالر بلین)

اپریل-اکتوبر 2025-26

(امریکی ڈالر بلین)

غیر پیٹرولیم برآمدات

259.22

219.66

غیر پیٹرولیم درآمدات

390.56

345.98

نان پیٹرولیم اور نان جیمز اینڈ جیولری کی برآمدات

240.73

203.17

نان پیٹرولیم اور نان جیمز اینڈ جیولری کی درآمدات

350.58

288.09

نوٹ: جواہرات اور زیورات کی درآمدات میں سونا، چاندی اور موتی، قیمتی اور نیم قیمتی پتھر شامل ہیں

تصویر 6: اپریل-اکتوبر 2026-27 کے دوران پیٹرولیم اور جواہرات اور زیورات کے علاوہ تجارت

خدمات کی تجارت

  • اکتوبر 2026* کے دوران خدمات کی برآمدات کی تخمینی مالیت 40.51 بلین امریکی ڈالر رہی، جبکہ اکتوبر 2025 میں یہ مالیت 35.17 بلین امریکی ڈالر تھی۔
  • اکتوبر 2026* کے دوران خدمات کی درآمدات کی تخمینی مالیت 20.72 بلین امریکی ڈالر رہی، جبکہ اکتوبر 2025 میں یہ مالیت 17.73 بلین امریکی ڈالر تھی۔

تصویر 7: اکتوبر 2026 کے دوران خدمات کی تجارت*

  • اپریل تا اکتوبر 2026-27* کے دوران خدمات کی برآمدات کی تخمینی مالیت 259.78 بلین امریکی ڈالر رہی، جبکہ اپریل تا اکتوبر 2025-26 کے دوران یہ مالیت 234.18 بلین امریکی ڈالر تھی۔
  • اپریل تا اکتوبر 2026-27* کے دوران خدمات کی درآمدات کی تخمینی مالیت 134.98 بلین امریکی ڈالر رہی، جبکہ اپریل تا اکتوبر 2025-26 کے دوران یہ مالیت 117.98 بلین امریکی ڈالر تھی۔
  • اپریل تا اکتوبر 2026-27* کے دوران خدمات کی تجارت میں فاضل رقم 124.80 بلین امریکی ڈالر رہی، جبکہ اپریل تا اکتوبر 2025-26 کے دوران یہ 116.21 بلین امریکی ڈالر تھی۔

تصویر 8: اپریل تا اکتوبر 2026-27 کے دوران خدمات کی تجارت*

  • اکتوبر 2026 کے دوران گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں درج ذیل شعبوں کی برآمدات میں مثبت نمو ریکارڈ کی گئی: پیٹرولیم مصنوعات (140.21 فیصد)، دیگر اناج (87.47 فیصد)، تیل کی کھلیں (85.55 فیصد)، الیکٹرانک سامان (62.7 فیصد)، ہاتھ سے بنے قالین کے علاوہ دستکاری کی اشیا (55.22 فیصد)، جواہرات اور زیورات (40.06 فیصد)، اناج سے تیار کردہ مصنوعات اور متفرق پراسیس شدہ اشیا (37.4 فیصد)، پلاسٹک اور لینولیم (36.28 فیصد)، نامیاتی اور غیر نامیاتی کیمیکل (36.2 فیصد)، انجینئرنگ مصنوعات (36.01 فیصد)، گوشت، ڈیری اور پولٹری مصنوعات (34.87 فیصد)، جوٹ سے تیار کردہ اشیا، بشمول فرشی بچھاوٹ کا سامان (30.59 فیصد)، سوتی دھاگہ، کپڑے، تیار ملبوسات اور ہینڈلوم مصنوعات وغیرہ (29.96 فیصد)، مصنوعی دھاگہ، کپڑے اور تیار ملبوسات وغیرہ (23.89 فیصد)، چائے (23.04 فیصد)، قالین (20.64 فیصد)، تمام اقسام کے ٹیکسٹائل سے تیار کردہ ملبوسات (20.33 فیصد)، چاول (18.39 فیصد)، سمندری مصنوعات (13.76 فیصد)، چمڑے اور چمڑے کی مصنوعات (12.73 فیصد)، ابرک، کوئلہ اور دیگر خام دھاتیں اور معدنیات، بشمول پراسیس شدہ معدنیات (12.29 فیصد)، ادویات اور دواسازی کی مصنوعات (10.55 فیصد)، مصالحہ جات (9.11 فیصد)، کافی (8.51 فیصد)، سرامک مصنوعات اور شیشے کے برتن (4.88 فیصد) اور پھلوں اور سبزیوں (1.84 فیصد) ۔
  • اکتوبر 2026 کے دوران گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں کاجو (53.33 فیصد)، خام لوہے (51.81 فیصد)، تمباکو (18.01 فیصد) اور تلہن (3.14 فیصد) کی درآمدات میں کمی درج کی گئی۔
  • اپریل تا اکتوبر 2026-27* کے دوران خدمات کی برآمدات میں، اپریل تا اکتوبر 2025-26 کے مقابلے میں 10.93 فیصد اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
  • قدر میں تبدیلی کے لحاظ سے، اکتوبر 2025 کے مقابلے میں اکتوبر 2026 کے دوران برآمدات میں مثبت نمو درج کرنے والی پانچ سرفہرست منزلیں امریکہ (39.25 فیصد)، اسپین (352.07 فیصد)، سنگاپور (139.1 فیصد)، ملائیشیا (280.72 فیصد) اور چین (عوامی جمہوریہ) (48.15 فیصد) ہیں۔
  • قدر میں تبدیلی کے لحاظ سے، اپریل تا اکتوبر 2025-26 کے مقابلے میں اپریل تا اکتوبر 2026-27 کے دوران برآمدات میں مثبت نمو درج کرنے والی پانچ سرفہرست منزلیں امریکہ (14.48 فیصد)، سنگاپور (107.5 فیصد)، چین (عوامی جمہوریہ) (37.71 فیصد)، ملائیشیا (106.87 فیصد) اور اسپین (88.38 فیصد) ہیں۔
  • قدر میں تبدیلی کے لحاظ سے، اکتوبر 2025 کے مقابلے میں اکتوبر 2026 کے دوران درآمدات میں اضافہ درج کرنے والے پانچ سرفہرست ممالک چین (عوامی جمہوریہ) (46.48 فیصد)، روس (73.17 فیصد)، امریکہ (29.17 فیصد)، ملائیشیا (88.51 فیصد) اور انڈونیشیا (75.07 فیصد) ہیں۔
  • قدر میں تبدیلی کے لحاظ سے، اپریل تا اکتوبر 2025-26 کے مقابلے میں اپریل تا اکتوبر 2026-27 کے دوران درآمدات میں اضافہ درج کرنے والے پانچ سرفہرست ممالک چین (عوامی جمہوریہ) (30.62 فیصد)، روس (54.83 فیصد)، امریکہ (27.63 فیصد)، عمان (202.32 فیصد) اور برازیل (144.54 فیصد) ہیں۔

پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ایگزم سمری رپورٹ

فوری تخمینہ

***

UR-7610

(ش ح۔اس ک  )


(ریلیز آئی ڈی: 2336027) وزیٹر کاؤنٹر : 12