کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کانکنی کے وزراء کی چوتھی کانفرنس 5 اور 6 نومبر 2026 کو گوا میں منعقد ہوگی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 05 NOV 2026 9:01AM by PIB Delhi

حکومت ہند کی وزارت کانکنی 5 اور 6 نومبر 2026 کو گوا میں کانکنی کے وزراء کی چوتھی کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہے، جس میں مختلف ریاستوں کے وزرائے کانکنی اور مرکزی و ریاستی حکومتوں کے سینئر  افسران  شرکت کریں گے۔

یہ دو روزہ کانفرنس کانکنی کے شعبے کے مختلف پہلوؤں پر ریاستی وزرائے کانکنی اور سینئر  افسران کے درمیان تبادلۂ خیال اور خیالات کے تبادلے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔

اس کانفرنس میں اس شعبے میں ہونے والی پیش رفت، دستیاب مواقع اور درپیش چیلنجوں پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا، ساتھ ہی ریاستوں کو اپنے تجربات، اقدامات اور بہترین طور طریقوں کو ایک دوسرے کے ساتھ  اشتراک کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔

مختلف ریاستوں کے نمائندوں کی شرکت باہمی تعاون اور روابط کو مزید مستحکم کرے گی اور ہندوستان کے شعبۂ کانکنی کی مستقبل کی ترقی اور فروغ کے حوالے سے غور و خوض کا موقع فراہم کرے گی۔

یہ کانفرنس ملک کے شعبۂ کانکنی کی اجتماعی ترقی اور ’وکست بھارت‘ کے ویژن کی تکمیل میں اس شعبے کے تعاون کو فروغ دینے کے لیے وزارتِ کانکنی کی جانب سے ریاستی حکومتوں کے ساتھ مسلسل روابط اور اشتراک عمل کی عکاسی کرتی ہے۔

 

*****

ش ح – ظ الف –ع د

UR No. 7247


(ریلیز آئی ڈی: 2332849) وزیٹر کاؤنٹر : 12