وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم 5 نومبر کو ایشیائی پیرا کھیلوں 2026  میں شرکت کرنے والے بھارتی دستے سے بات چیت کریں گے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 04 NOV 2026 2:53PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 5 نومبر 2026 کو شام تقریباً 4:30 بجے نئی دلی کے اندرا گاندھی اسپورٹس کمپلیکس میں ایشیائی پیرا کھیلوں 2026 میں شرکت کرنے والے بھارتی دستے سے بات چیت کریں گے۔ اس موقع پر وہ اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

اس سال جاپان کے آئچی-ناگویا میں منعقدہ ایشیائی پیرا کھیلوں میں بھارت نے اب تک کی اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ مجموعی طور پر 97 بھارتی پیرا ایتھلیٹس نے 30 طلائی، 35چاندی  اور 49 کانسے کے تمغوں سمیت کل 114 تمغے جیتے۔

اس پروگرام میں کھلاڑیوں، کوچ، بھارتی پیرا لمپک کمیٹی اور بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن کے عہدیداروں، قومی کھیلوں کی فیڈریشنوں کے نمائندوں اور نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کے عہدیداروں کی شرکت متوقع ہے۔

******

( ش ح ۔ ا ع خ ۔ م ا )

UR No-7206


(ریلیز آئی ڈی: 2332472) وزیٹر کاؤنٹر : 13