پوسٹ کرنے کی تاریخ:
02 NOV 2026 1:04PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی اور جناب مائیک بلوم برگ کا ایک مضمون شیئر کیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان میں صاف توانائی کی جانب منتقلی کی رفتار تیز ہو رہی ہے اور ملک کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں شمسی توانائی کا کردار مسلسل بڑھ رہا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ اس مضمون میں قابل تجدید توانائی کے فروغ، چھتوں پر شمسی توانائی کے نظام کی توسیع اور توانائی ذخیرہ کرنے نیز ترسیل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا ہے کہ توانائی کے اس بدلتے ہوئے منظرنامہ سے بجلی کے بلوں میں کمی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور توانائی کے تحفظ کو مضبوط بنانے میں مدد مل رہی ہے۔
جناب مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا:
ہندوستان میں صاف توانائی کی جانب منتقلی کی رفتار تیز ہو رہی ہے اور ملک کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں شمسی توانائی کا کردار مسلسل بڑھ رہا ہے۔
جناب مائیک بلوم برگ اور مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے قابل تجدید توانائی کے فروغ، چھتوں پر شمسی توانائی کے نظام کی توسیع اور توانائی ذخیرہ کرنے نیز ترسیل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بارے میں تحریر کیا ہے۔
انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا ہے کہ توانائی کے اس بدلتے ہوئے منظرنامہ سے بجلی کے بلوں میں کمی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور توانائی کے تحفظ کو مضبوط بنانے میں کس طرح مدد مل رہی ہے۔
***
ش ح-ظ الف-ش ب ن
UR No. 7087