وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے بھارت میں شمسی توانائی کے سفر اور اس سے پیدا ہونے والے نئے مواقع پر ایک مضمون شیئر کیا ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 NOV 2026 12:42PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی کا ایک مضمون شیئر کیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں شمسی توانائی کا سفر کس طرح نئے مواقع کے دروازے کھول رہا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ اس مضمون میں پی ایم سوریہ گھر اور پی ایم-کُسم جیسی اسکیموں کے ذریعے ملک میں شمسی توانائی کے فروغ کو اجاگر کیا گیا ہے۔

جناب مودی نے مزید کہا کہ اس مضمون میں مستقبل کے امکانات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے، جن میں شمسی توانائی سے چلنے والی زراعت، توانائی کو ذخیرہ کرنے کے نظام، مینوفیکچرنگ اور ماحول دوست روزگار کے مواقع شامل ہیں۔ یہ سب ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب بھارت قابلِ تجدید توانائی کی 500 گیگاواٹ صلاحیت کا ہدف حاصل کرنے کی سمت آگے بڑھ رہا ہے۔

جناب مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا ہے کہ:

بھارت میں شمسی توانائی کا سفر نئے مواقع کے دروازے کھول رہا ہے!

مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے پی ایم سوریہ گھر اور پی ایم-کُسم جیسی اسکیموں کے ذریعے ملک میں شمسی توانائی کے فروغ کے بارے میں لکھا ہے۔

انہوں نے مستقبل کے امکانات پر بھی روشنی ڈالی ہے، جن میں شمسی توانائی سے چلنے والی زراعت، توانائی کو ذخیرہ کرنے کے نظام، مینوفیکچرنگ اور ماحول دوست روزگار کے مواقع شامل ہیں، جبکہ بھارت قابلِ تجدید توانائی کی 500 گیگاواٹ صلاحیت کا ہدف حاصل کرنے کی سمت آگے بڑھ رہا ہے۔“

 

 

***

 

 ش ح۔م م ع۔ص ج

UNo-7085


(ریلیز آئی ڈی: 2331465) وزیٹر کاؤنٹر : 10