پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 NOV 2026 10:30AM by PIB Delhi
بھارتی بحریہ کے جہاز ترشول نے بحیرۂ روم میں اپنی جاری تعیناتی کے دوران 31 اکتوبر 2026 کو یونان کی سودا بے بندرگاہ پر لنگر انداز ہو کر قیام کیا۔
اس بندرگاہی قیام کے دوران جہاز کا عملہ ہندوستانی بحریہ اور یونان کی بحریہ کے درمیان سمندری تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے مختلف سرگرمیوں میں حصہ لے گا۔ ان سرگرمیوں میں یونان کی بحریہ کے اعلیٰ عہدیداروں اور ایتھنز میں ہندوستانی سفارت خانے کے افسران کے ساتھ تبادلۂ خیال، پیشہ ورانہ امور پر تبادلۂ خیال، دونوں بحری جہازوں کے عملے کے ایک دوسرے کے جہازوں کا دورہ، ثقافتی تبادلے اور نیول سپورٹ ایکٹیویٹی (این ایس اے) سودا بے اور نیٹو میری ٹائم انٹرڈکشن آپریشنل ٹریننگ سینٹر (این ایم آئی او ٹی سی) کی سہولیات سے واقفیت حاصل کرنا شامل ہے۔
جہاز کا عملہ سودا بے جنگی قبرستان میں شہداء کو خراجِ عقیدت بھی پیش کرے گا۔ بندرگاہ پر قیام کے دوران جہاز کو عوام کے معائنے کے لیے بھی کھلا رکھا جائے گا۔
یہ دورہ ہندوستانی بحریہ اور یونان کی بحریہ کے درمیان سمندری تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور پیشہ ورانہ روابط کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔
_20261101110639_b149e3.png)
(1)_20261101110651_81f6d2.jpeg)
_20261101110703_3da3ef.jpeg)
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-7033