پوسٹ کرنے کی تاریخ:
31 OCT 2026 5:57PM by PIB Delhi
مرکزی وزارت تعلیم نے تعلیمی سال 27-2026 کے لیے آمدنی و قابلیت کی بنیاد پر قومی اسکالرشپ اسکیم (این ایم ایم ایس ایس) کے تحت درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ بڑھا کر 15 نومبر 2026 کردی ہے۔ اس توسیع سے اہل طلبا کو نیشنل اسکالرشپ پورٹل (این ایس پی) پر اپنی درخواستیں مکمل کرنے کے لیے اضافی وقت ملے گا اور متعلقہ حکام کی جانب سے بروقت تصدیق میں بھی سہولت ہوگی۔
نظرثانی شدہ شیڈول درج ذیل ہے:
|
Process
|
Last Date
|
|
Submission of Application
|
November 15, 2026
|
|
Institute Nodal Officer (L1) Verification
|
November 30, 2026
|
|
District Nodal Officer (L2) Verification
|
December 15, 2026
|
نیشنل اسکالرشپ پورٹل (این ایس پی) پر طلبا کے لیے درخواستیں یکم جون 2026 سے شروع ہوگئی تھیں۔ طلبا کو اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے سے قبل پورٹل پر اپنی ون ٹائم رجسٹریشن (او ٹی آر) مکمل کرنا ضروری ہے۔ 30 اکتوبر 2026 تک 90,483 نئی اور 1,99,531 تجدیدی درخواستیں جمع کی جاچکی تھیں۔
جن طلبا نے اپنی درخواستیں پہلے ہی جمع کردی ہیں، انہیں یقینی بنانا ہوگا کہ ان کی درخواستوں کی متعلقہ انسٹی ٹیوٹ نوڈل افسر (ایل 1) کے ذریعے 30 نومبر تک اور ضلعی نوڈل افسر (ایل 2) کے ذریعے 15 دسمبر 2026 تک تصدیق ہوجائے۔
این ایم ایم ایس ایس کا مقصد اقتصادی طور پر کمزور طبقوں سے تعلق رکھنے والے ہونہار طلبا کی مدد کرنا اور انہیں آٹھویں جماعت کے بعد بارہویں جماعت تک اپنی تعلیم جاری رکھنے کی ترغیب دینا ہے۔
اس اسکیم کے تحت ہر سال نویں جماعت کے ایک لاکھ اہل طلبا کو تازہ اسکالرشپ فراہم کی جاتی ہے، جو متعلقہ ریاستی یا مرکز کے زیر انتظام علاقے کی حکومتوں کی جانب سے منعقدہ انتخابی امتحان میں کامیاب ہوتے ہیں۔ مقررہ تعلیمی شرائط پوری کرنے کی صورت میں اسکالرشپ دسویں سے بارہویں جماعت تک تجدید کے ذریعے جاری رکھی جاتی ہے۔
ریاستی سرکاری اور سرکاری امداد یافتہ اسکولوں کے ساتھ ساتھ مقامی اداروں کے زیر انتظام اسکولوں میں زیر تعلیم اہل طلبا کو سالانہ 12,000 روپے کی اسکالرشپ دی جاتی ہے، جو ڈی بی ٹی کے ذریعے براہ راست ان کے بینک کھاتوں میں منتقل کی جاتی ہے۔
انتخابی امتحان میں شرکت کے لیے طلبا کے لیے ضروری ہے کہ انہوں نے ساتویں جماعت میں کم از کم 55 فیصد نمبر یا مساوی گریڈ حاصل کیا ہو۔ درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے طلبا کے لیے اس میں 5 فیصد نمبروں کی رعایت دی گئی ہے۔ درخواست گزار کے والدین کی سالانہ آمدنی 3.50 لاکھ روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U :7020 )