پوسٹ کرنے کی تاریخ:
31 OCT 2026 3:38PM by PIB Delhi
وژن کو شرمندہ تعبیر کرنا
مشترکہ سمندر، مشترکہ سلامتی اور مشترکہ خوش حالی
بی آئی ایم ایس ٹی ای سی کی افتتاحی بحری سلامتی مشق، جو 30 اکتوبر سے 03 نومبر 2026 تک منعقد کی جا رہی ہے، بی آئی ایم ایس ٹی ای سی کے رکن ممالک کے درمیان بحری تعاون کو آگے بڑھانے میں ایک اہم سنگ میل کی نشان دہی کرتی ہے۔ بنگلہ دیش، بھوٹان، بھارت، میانمار، نیپال، سری لنکا اور تھائی لینڈ کو ایک ساتھ لاتے ہوئے، یہ مشق خلیج بنگال میں علاقائی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے تئیں رکن ممالک کے مشترکہ عزم کو تقویت دیتی ہے۔
’بی آئی ایم ایس ٹی ای سی: خوشحال، لچک دار اور کھلا‘ کے موضوع کے تحت چھٹے بی آئی ایم ایس ٹی ای سی سربراہی اجلاس کے نتائج پر مبنی، یہ مشق حصہ لینے والے ممالک کے درمیان بحری تعاون اور آپریشنل روابط کو بڑھانے کے لیے ایک عملی فریم ورک فراہم کرتی ہے۔ یہ باہمی بحری مفاد کے شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھا کر اور علاقائی سلامتی کے طریقہ کار کو مضبوط بنا کر ’‘وژن کو عمل میں بدلنے‘’ کے تئیں بی آئی ایم ایس ٹی ای سی کے اجتماعی عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
خلیج بنگال جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا کو جوڑنے والی ایک اہم بحری جگہ بنی ہوئی ہے اور تجارت، رابطے، توانائی کی سلامتی اور اقتصادی ترقی کی حمایت کرتی ہے۔ اس مشق کا مقصد بی آئی ایم ایس ٹی ای سی کے رکن ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانا، بحری ڈومین بیداری کو مضبوط کرنا، رابطہ کاری کے طریقہ کار کو بہتر بنانا اور بہترین طور طریقوں کے تبادلے کو فروغ دینا ہے۔
یہ مشق انڈمان اور نکوبار جزائر کی اسٹریٹجک اہمیت اور انڈمان اور نکوبار کمانڈ (اے این سی)، بھارت کی پہلی مربوط سہ فریقی سروس کمانڈ کے کردار کو بھی نمایاں کرتی ہے۔ مواصلات کی اہم سمندری گزرگاہوں پر اس کا مقام اور بحری نگرانی، انسانی امداد اور آفات سے نجات، تلاش اور بچاؤ، اور علاقائی مشغولیت میں اس کی صلاحیتیں اسے خلیج بنگال میں بحری سلامتی کا ایک اہم ستون بناتی ہیں۔
چوں کہ بی آئی ایم ایس ٹی ای سی کے ممالک اس افتتاحی مشق کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں، وہ ایک محفوظ، کھلے اور جامع بحری ڈومین کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ یہ مشق ’‘مشترکہ سمندر، مشترکہ سلامتی اور مشترکہ خوشحالی‘’ کے جذبے کو مجسم کرتی ہے اور امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے حصول میں علاقائی یکجہتی کا مظاہرہ کرتی ہے۔
_20261031154030_6bece5.jpeg)
(1)_20261031154047_a98cca.jpeg)
_20261031154059_f71845.jpeg)
(1)_20261031154107_c5bd83.jpeg)
***
(ش ح - ع ا)
U.No. 7013