محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ای ایس آئی سی نے نئی ایمنسٹی اسکیم 2025 کی مدت  میں  31 دسمبر 2026 تک توسیع کی: آجروں اور بیمہ شدہ افراد کو زیر التوا معاملات حل کرنے کے لیے مزید وقت


تین ماہ کی توسیع سے مقدمے بازی  میں کمی لانے اور رضاکارانہ تعمیل کو فروغ دینے کے ای ایس آئی سی کے عزم کو تقویت ملی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 29 OCT 2026 9:21AM by PIB Delhi

مختلف متعلقہ شراکت داروں  کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں کا جائزہ لینے کے بعد، ملازمین کی ریاستی بیمہ کارپوریشن (ای ایس آئی سی) نے ’نئی ایمنسٹی اسکیم 2025‘، جو یکم اکتوبر 2025 سے 30 ستمبر 2026 تک نافذ تھی، کی مدت میں  موجودہ شرائط و ضوابط کے تحت مزید تین ماہ، یعنی یکم اکتوبر 2026 سے 31 دسمبر 2026 تک، توسیع کردی ہے۔

’نئی ایمنسٹی اسکیم 2025‘ تنازعات کے حل کے لیے ایک یک -وقتی اقدام ہے، جس کا مقصد عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی تعداد کم کرنا اور سابقہ ای ایس آئی ایکٹ کے تحت ضابطوں کی تعمیل کو فروغ دینا ہے۔ اس اسکیم کے تحت آجروں کو عدالت سے باہر تصفیے کے ذریعے ای ایس آئی سی کے ساتھ قانونی تنازعات حل کرنے کے لیے ایک منظم طریقۂ کار فراہم کیا گیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت درج ذیل سہولتیں فراہم کی گئی ہیں:

  • حقیقی  تعاون اور سود کی ادائیگی کے ذریعے عارضی تخمینوں پر مبنی اسیسمنٹ کا تصفیہ کیا جا سکے گا اور اس پر کوئی جرمانہ عائد نہیں کیا جائے گا۔
  • ایسے معاملات میں مقدمات واپس لے لیے جائیں گے جہاں آجروں نے پہلے ہی واجب الادا رقم ادا کر دی ہے، بشرطیکہ متنازعہ جرمانے کی رقم کا 10 فیصد ادا کیا جائے۔
  • ریکارڈ جمع نہ کرانے یا ادائیگیوں میں تاخیر کے سلسلے میں ای ایس آئی سی کی جانب سے دائر کیے گئے ایسے مقدمات، جن میں بعد میں متعلقہ ہدایات کی تعمیل کر دی گئی ہو، عدالت کی اجازت سے واپس لے لیے جائیں گے۔
  • اس اسکیم کے تحت 31 مارچ 2025 تک دائر کیے گئے عدالتی مقدمات شامل کیے جانے کے اہل ہیں۔

اس اسکیم کی مدت میں توسیع کے ساتھ، اہل آجروں اور بیمہ شدہ افراد کو اسکیم کے فوائد سے استفادہ کرنے کے لیے اضافی وقت ملے گا۔ تمام متعلقہ شراکت داروں  کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ 31 دسمبر 2026 کو اسکیم کی مدت ختم ہونے سے قبل اس توسیع شدہ مدت سے فائدہ اٹھائیں۔ اسکیم کی تفصیلات درج ذیل لنک پر دیکھی جا سکتی ہیں:

[https://esic.gov.in/attachments/publicationfile/Amnesty_Flyer_2025_17627552 60.pdf]

’نئی ایمنسٹی اسکیم 2025‘ تنازعات کے حل کے لیے ایک عملی اور آجروں کے لیے سازگار طریقۂ کار فراہم کرتی ہے۔ یہ اسکیم ای ایس آئی سی کے تحت خدمات حاصل کرنے والے شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے ساتھ کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دینے کے حکومت کے وسیع تر مقاصد کی تکمیل میں بھی معاون ہے۔

***

ش ح۔م  ش۔ن م۔

U-6883


(ریلیز آئی ڈی: 2329864) وزیٹر کاؤنٹر : 10