پوسٹ کرنے کی تاریخ:
28 OCT 2026 8:23PM by PIB Delhi
فلپائن کے سیبو میں 13ویں آسیان وزرائے دفاع کے اجلاس (اے ڈی ایم ایم)-پلس کے موقع پر، وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 28 اکتوبر 2026 کو سنگاپور کے وزیر دفاع جناب چن چن سنگ کے ساتھ ایک نتیجہ خیز دو طرفہ میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں دونوں ممالک کے درمیان گہرے، تاریخی تعلقات اور مضبوط اسٹریٹجک شراکت داری کو اجاگر کیا گیا، جس نے دونوں رہ نماؤں کو جاری دفاعی اقدامات کا جائزہ لینے اور تعاون کے مستقبل کے شعبوں کا خاکہ پیش کرنے کا موقع فراہم کیا۔
دونوں وزرا نے دو طرفہ دفاعی تعلقات میں مضبوط رفتار پر گہرا اطمینان ظاہر کیا۔ گفت و شنید فوج، بحریہ اور فضائیہ میں مشترکہ فوجی مشقوں کے دائرہ کار کو وسعت دینے پر مرکوز تھی، جس کا مقصد آپریشنل ہم آہنگی اور باہمی افہام و سمجھ کو بڑھانا ہے۔
وزیر دفاع نے آسیان کی مرکزیت اور ایک آزاد، کھلے اور جامع ہند-بحرالکاہل خطے کے لیے بھارت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انھوں نے سنگاپور کو بھارت کی ایکٹ ایسٹ پالیسی میں ایک اہم ستون تسلیم کیا۔
دفاعی صنعت اور ٹیکنالوجی کے تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے لیے، جناب راج ناتھ سنگھ نے جناب چن چن سنگ کو باضابطہ طور پر آئندہ ایرو انڈیا 2027 میں شرکت کی دعوت دی جو فروری میں بنگلورو میں منعقد ہونے والا ہے۔ وزیر دفاع نے سنگاپور کے وزیر دفاع کو 2027 کے لیے اے ڈی ایم ایم پلس کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
***
(ش ح - ع ا)
U.No. 6868