جل شکتی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب سی۔ آر۔ پاٹل نے آبی وسائل، دریاؤں کی ترقی اور گنگا کی بحالی کے محکمہ کے اہم اقدامات، منصوبوں اور پروگراموں کا جائزہ لیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 OCT 2026 10:56AM by PIB Delhi

جل شکتی کےمرکزی وزیر جناب سی۔ آر۔ پاٹل نے جل شکتی کے وزیر مملکت جناب راج بھوشن چودھری کی موجودگی میں  آبی وسائل، دریاؤں کی ترقی اور گنگا کی بحالی  کے محکمہ کے تحت آنے والے  آنے والے ڈویژنوں کے سربراہان کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔

 اجلاس میں محکمہ اور اس کے مختلف شعبوں اور اداروں کے تحت جاری منصوبوں، پروگراموں، اسکیموں اور اقدامات کی مجموعی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران سیلاب  سے نمٹنے کےشعبے (ایف ایم ونگس)، فرکا بیراج پروجیکٹ، قومی آبی مشن، کمانڈ ایریا ڈیولپمنٹ اور آبی انتظام کی جدید کاری (ایم-سی اے ڈی ڈبلیو ایم)، بیسن مینجمنٹ-اوّل و دوم، قومی آبی ترقیاتی ایجنسی، کین-بیتوا لنک پروجیکٹ اتھارٹی، برہم پتر-بارک دریاؤں سے متعلق امور، برہم پتر بورڈ، چھوٹی آب پاشی کے اعداد و شمار اور قومی ادارۂ آبیات (این آئی ایچ) نے اپنے جاری منصوبوں اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی پیشکشیں کیں۔

اجلاس میں جاری منصوبوں کی صورتِ حال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس میں سیلاب سے نمٹنا اور سرحدی علاقوں کے پروگرام (ایف ایم بی اے پی) کے تحت منصوبوں کی پیش رفت؛ فرکا بیراج پروجیکٹ کے تحت بیراج کے دروازوں کی تبدیلی اور کٹاؤ کی روک تھام کے اقدامات سمیت اہم کاموں کی پیش رفت اور ان پر عمل درآمد میں درپیش چیلنجز؛ قومی آبی مشن کی ترجیحی سرگرمیاں اور اقدامات؛ کمانڈ ایریا ڈیولپمنٹ اور آبی انتظام کی جدید کاری (ایم-سی اے ڈی ڈبلیو ایم) کے تحت 35 پائلٹ کلسٹروں پر عمل درآمد کی صورتِ حال؛ اور کین-بیتوا لنک پروجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اس کے علاوہ، برہم پتر بورڈ کی جانب سے ماسٹر پلانوں اور تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس (ڈی پی آرز) کی تیاری میں پیش رفت، چھوٹی آب پاشی کے اعداد و شمار کے پروگرام کے تحت جاری چار اعدادوشمار کی صورتِ حال، نیز قومی ادارۂ آبیات (این آئی ایچ) کے اہم پروگراموں اور سرگرمیوں کے اہداف اور ان پر ہونے والی پیش رفت پر بھی غور کیا گیا۔ وزیر موصوف نے منصوبوں پر عمل درآمد میں تیزی لانے اور مقررہ مدت کے اندر ان کی تکمیل کے لیے ریاستی حکومتوں کے ساتھ بہتر تال میل کو مضبوط بنانے کے مقصد سے ضروری ہدایات جاری کیں اور متعدد فیصلے درج کیے۔

منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مرکزی وزیر نے ہدایت دی کہ ان کی پیش رفت میں رکاوٹ بننے والے عوامل کی نشاندہی کرکے انہیں جلد از جلد دور کیا جائے، تاکہ منصوبے مقررہ وقت پر مکمل ہو سکیں۔ انہوں نے محکمہ کے سینئر افسران اور متعلقہ شعبوں و اداروں کے سربراہان سے کہا کہ جائزہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر مؤثر انداز میں عمل درآمد یقینی بنائیں اور اس کی مسلسل نگرانی کریں، تاکہ مقررہ مدت کے اندر مطلوبہ نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261027105816_c7fc98.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image002_20261027105824_dc45ba.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image003_20261027105829_a80541.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image004_20261027105836_5c95a0.jpg

 

********

ش ح۔ ع ح۔م ش

U-6746


(ریلیز آئی ڈی: 2328833) وزیٹر کاؤنٹر : 16