وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

سی بی ایس ای نئی دلّی میں   ’اسکول سے عملی زندگی میں داخلے کو آسان بنانے ‘  کے موضوع پر چوتھی قومی چوٹی کانفرنس کا انعقاد کر رہا ہے


محکمۂ اسکولی تعلیم و خواندگی کے سکریٹری، جناب ٹی کے انیل کمار نے اسکولی تعلیم کو اعلیٰ تعلیم، ہنرمندی کی تربیت اور روزگار سے جوڑنے کی اہمیت پر زور دیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 26 OCT 2026 2:16PM by PIB Delhi

ثانوی تعلیم کا مرکزی بورڈ  (  سی بی ایس ای )  ، دلّی/این سی آر کے سہودیہ اسکول کمپلیکسز کے اشتراک سے، 26  اور 27  اکتوبر  ، 2026  ء کو نئی دلّی میں   ’اسکول سے عملی زندگی میں داخلے کو آسان بنانے ‘  کے موضوع پر  چوتھی قومی چوٹی کانفرنس کا انعقاد کر رہا ہے۔ اس موقع پر   اسکولی تعلیم و خواندگی  کے محکمے ( ڈی او ایس ای ایل )  کے سکریٹری، جناب ٹی   کے  انیل کمار اور سی بی ایس ای کے چیئرمین، ڈاکٹر مندیپ بھنڈاری کے علاوہ  ، وزارت اور سی بی ایس ای کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261026141643_3e7896.jpg

 

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، جناب انیل کمار نے اس کے چار اہم ترجیحی شعبوں کی وضاحت کی۔ ان میں ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل تحفظ اور ہنرمندی؛ ڈیزائن، تخلیقی صلاحیت اور اختراع؛ قومی کریڈٹ فریم ورک کے ذریعے تعلیمی نظام کے مختلف شعبوں میں ہنرمندی کو تسلیم کرنا؛ اور سب کے لیے یکساں مواقع کے ساتھ پیشہ ورانہ رہنمائی فراہم کرنا شامل ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسکولی تعلیم سے اعلیٰ تعلیم، ہنرمندی کی تربیت اور روزگار کی جانب منتقلی کا عمل آسان اور بلا رکاوٹ ہونا چاہیے، تاکہ طلباء سوچ سمجھ کر اپنے مستقبل کے بارے میں فیصلے کر سکیں، زندگی بھر ترقی کی راہ پر گامزن رہیں، معاشرے میں اپنا کردار ادا کریں اور باوقار زندگی گزار سکیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image002_20261026141649_cf5d0d.jpg

 

دو روزہ کانفرنس کا مقصد  ، ہنرمندی کی تعلیم کو عام اسکولی تعلیم کے ساتھ مربوط بنانا اور طلباء کے لیے اسکول سے عملی زندگی اور روزگار کی دنیا میں داخلے کے عمل کو آسان بنانا ہے۔ اس کانفرنس میں اسکولوں کے سربراہان، ماہرینِ تعلیم، صنعت کے ماہرین اور پالیسی ساز شرکت کر رہے ہیں، تاکہ افرادی قوت کی بدلتی ہوئی ضروریات اور طلباء کو مستقبل کے پیشوں کے لیے تیار کرنے کے نئے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا جا سکے۔ اس کانفرنس کے ذریعے شرکاء کو ایک دوسرے سے رابطہ قائم کرنے اور باہمی رہنمائی و تعاون کے لیے شراکت داری کو فروغ دینے کے مواقع بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image003_20261026141656_19e3c5.jpg

 

یہ کانفرنس قومی تعلیمی پالیسی  (  این ای پی ) 2020  کے تصور کے مطابق، تعلیمی نظام کے مختلف شعبوں کے درمیان حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور طلباء کو روزگار کے بدلتے ہوئے منظرنامے میں آگے بڑھنے کے لیے ضروری صلاحیتوں سے آراستہ کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image004_20261026141704_b4174b.jpg

 

تبادلۂ خیال پر مبنی نشستوں اور ماہرین کے ساتھ گفتگو کے ذریعے، یہ کانفرنس شرکاء کو تدریس کے نئے اور اختراعی طریقوں، جانچ کے ابھرتے ہوئے انداز، تعلیم میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال اور ہنرمندی کی تعلیم کو مضبوط بنانے کے مؤثر طریقوں کا جائزہ لینے کا موقع فراہم کر رہی ہے۔

کانفرنس کے ایک حصے کے طور پر، سی بی ایس ای سے منسلک اسکولوں کے اساتذہ ہنرمندی کی تعلیم میں کامیابی کی مثالوں اور بہترین طور طریقوں کو اجاگر کرنے والے عملی مثالوں پر مبنی مقالے اور پوسٹر پیش کر رہے ہیں۔ اس کانفرنس میں شرکاء کو اسکولی تعلیم کے نئے رجحانات اور تبدیلی لانے والے طریقوں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی جائیں گی، ساتھ ہی  درس و تدریس کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے اختراعی اور عملی حکمتِ عملیوں سے بھی روشناس کرایا جائے گا۔

 

----------------------------

 ( ش ح ۔   م م  ۔ ع ا )

U.No. 6693

 


(ریلیز آئی ڈی: 2328546) وزیٹر کاؤنٹر : 9