وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ایشین پیرا گیمز میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر سندیپ کو مبارکباد دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 23 OCT 2026 10:29PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایشین پیرا گیمز میں مردوں کے 100 میٹر ٹی 44 مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے کے لیے سندیپ کو مبارکباد دی۔

جناب مودی نے کہا کہ 400 میٹر  کے مقابلے میں طلائی تمغہ جتانے والی ان کی ریکارڈ کارکردگی کے ساتھ ساتھ یہ کامیابی  ان کی مہم کو یادگار بناتی ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ اسی طرح نئی بلندیاں سر کرتے رہیں گے اور بھارت کو فخر کا احساس کراتے رہیں گے۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیر اعظم کے دفتر نے کہا:

’’ایشین پیرا گیمز میں مردوں کے 100 میٹر ٹی 44 مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے کے لیے سندیپ کو مبارکباد!

400 میٹر کے مقابلے میں طلائی تمغہ جتانے والی ان کی ریکارڈ کارکردگی کے ساتھ ساتھ اس کامیابی نے مہم کو یادگار بنا دیا ہے۔ خدا کرے کہ وہ اسی طرح نئی بلندیاں سر کرتے رہیں اور بھارت کو فخر کا احساس کراتے رہیں: وزیر اعظم نریندر مودی@narendramodi ‘‘

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:6625


(ریلیز آئی ڈی: 2327866) وزیٹر کاؤنٹر : 6