پوسٹ کرنے کی تاریخ:
23 OCT 2026 7:02PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشیائی پیرا گیمز میں مردوں کے سنگل ایس ایل 3 مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتنے پر نتیش کمار اور چاندی کا تمغہ حاصل کرنے پر پرمود بھگت کو مبارک باد دی۔
جناب مودی نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں کی یہ شاندار کامیابی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں کھلاڑی مستقبل میں بھی ملک کا نام روشن کرتے رہیں گے۔
وزیر اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:
”ہندوستانی پیرا بیڈمنٹن کا پرچم بلند ہے! ایشین پیرا گیمز میں مردوں کے سنگلز ایس ایل 3 مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتنے پر نتیش کمار اور چاندی کا تمغہ حاصل کرنے پر پرمود بھگت کو مبارک باد۔ دونوں کھلاڑیوں کی یہ شاندار کامیابی ہے۔ امید ہے کہ وہ مستقبل میں بھی ملک کا نام روشن کرتے رہیں گے: وزیر اعظم @narendramodi۔“
************
ش ح۔ ف ش ع
U: 6596