زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کپاس چننے والے مزدوروں کے تحفظ کے لیے دستانوں کی ٹیکنالوجی کی منتقلی کے سلسلے میں آئی سی اے آر-سی آئی آر سی او ٹی نے مفاہمت نامے پر دستخط کیے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 23 OCT 2026 3:34PM by PIB Delhi

آئی سی اے آر کے مرکزی ادارۂ تحقیق برائے کپاس ٹیکنالوجی(آئی سی اے آر-سی آئی آر سی او ٹی)، ممبئی نے 22 اکتوبر 2026 کو چنگل پٹو میں واقع ایم/ایس ٹرسٹ اے آر ایس ربڑ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ کپاس چننے والے کارکنوں کے لیے حفاظتی دستانوں کی تیاری کی ٹیکنالوجی کی منتقلی کے سلسلے میں مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔

ٹیکنالوجی کی اس منتقلی سے ان دستانوں کی تجارتی بنیادوں پر تیاری اور ان کی وسیع پیمانے پر دستیابی کو فروغ ملنے کی توقع ہے، جس سے کپاس کے کاشت کاروں اور زرعی کارکنوں کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔ مناسب حفاظتی سازوسامان کے استعمال کو فروغ دے کر اس اقدام کا مقصد ہاتھوں میں چوٹ لگنے کے واقعات کو کم کرنا، کام کے حالات کو بہتر بنانا اور فصل کی کٹائی کے دوران زیادہ محفوظ طریقۂ کار کو رواج دینا ہے۔ اس طرح زرعی مزدوروں کی مجموعی فلاح و بہبود میں نمایاں مدد ملے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261023153443_501a1f.jpg

یہ ٹیکنالوجی کپاس چننے کے دوران مزدوروں کی سلامتی اور تحفظ کو بہتر بنانے کے مقصد سے تیار کی گئی ہے۔ خصوصی طور پر تیار کیے گئے یہ دستانے کپاس کے پھل کے گرد موجود نوکیلے حصوں سے ہاتھوں کو لگنے والی چوٹوں سے محفوظ رکھتے ہیں، جبکہ ہاتھوں کی لچک اور آرام کا بھی خیال رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ، ان کی مضبوط اور دوبارہ استعمال کے قابل ساخت انہیں کھیتوں میں سخت زرعی حالات کے دوران بار بار استعمال کے لیے موزوں بناتی ہے۔

یہ اشتراک صنعت اور تحقیقی اداروں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے اور آئی سی اے آر-سی آئی آرسی او ٹی کی تکنیکی اختراعات کو زرعی شعبے کے لیے عملی حل میں تبدیل کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس شراکت داری کے ذریعے آئی سی اے آر-سی آئی آرسی او ٹی نے ضرورت پر مبنی ایسی ٹیکنالوجیز تیار کرنے اور انہیں منتقل کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے، جو کھیتوں میں درپیش مسائل کا حل پیش کریں، کام کے دوران سلامتی کو بہتر بنائیں اور کپاس کی پوری پیداواری زنجیر سے وابستہ افراد کے ذرائع معاش کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوں۔

*****

ش ح- رک

UR No-6575


(ریلیز آئی ڈی: 2327416) وزیٹر کاؤنٹر : 10